آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
پہلے نہیں آجکل تو موبائل کا زمانہ ہے کھا نا لینے والے اطلاع دے کہ کھا نا پہنچ گیا ہے ۔ اس کے بعد مسجد سے باہر آئے ۔ سوال:معتکف کا سحری اور کھانا کھا نے کیلئے مسجد سے نکلنا ضرورۃ ہے لیکن بعض معتکفین کھانے کے بعد باتیں کر تے رہتے ہیں ، مسجد میں واپس آنے میں بلاضرورت دیر لگاتے ہیں اسکا کیا حکم ہے ا؟ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: کھا نے یا سحری کھانے کے فورا بعد مسجد میں آجانا ضروری ہے بلا ضرورت باہر رہنا باتیں بنانا غلط ہے ایسا کرنے سے اعتکاف فاسد ہو جائے گا ۔ فی البدائع : اذا خرج لحاجۃ الانسان و مکث بعد فراغہ انہ ینتقض اعتکافہ عند ابی حنیفۃ قل مکثہ او کثر ، و عند ہما لا ینتقض مالا یکن اکثر من نصف یوم ۔ (بدائع الصنائع ج۲ص۲۸۴) سوال: مسجد حرام اور مسجد نبوی شریف کے باہر جو ساحات ہیں وہ کافی وسیع میں بعضے معتکفین قریب ترین جگہ ہو تے ہو ئے بھی کچھ فاصلے پر جاکر سحری کر تے ہیں یا کھا نا کھا تے ہیں ان کے بارے میں کیا حکم ؟ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: بلا ضرورت قریب والا حصہ چھوڑ کر دور جانا جائز نہیں ، قریب ترین حصہ جہاں انتظامیہ کی طرف سے کھانا کھا نے کی اجازت ہٍے ۔وہاں کھا نا چا ہئے دور جانے سے پر ہیز لازم ہے ۔ لان الخروج من المسجدین (المسجد الحرام و المسجد النبوی الشریف )للتسحر و العشاءللضرور ۃ والضرورۃ تقدر لقدر الضرورۃ ۔ سوال: ایک مسئلہ یہ پیش آتاہے کہ قضاء حاجت کیلئے مسجد سے باہر جا تے ہیں تو مسجد سے قریب والے حمامات میں رش ہو تا ہے وہاں لائن لگا نی پڑتی ہے ، ان حمامات سے کچھ آگے دوسرے حمامات بھی ہیں جہاں ر ش نہیں ہو تا تو کیا قریب والے حمامات کو چھوڑ کر دور والے حمامات میں جاسکتے ہیں ؟ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: اگر قریب والے حمامات میں رش ہو نے کی وجہ سے زیادہ وقت لگنے کا ظن غالب ہٍے تو دور والے حمامات میں جانا جائز ہے کیونکہ قریب والے حمامات میں لائن لگا نے کی وجہ سے مسجد سے باہر زیادہ دیر رہنا پڑے گا ۔ اور دور والے حمامات جاکر جلدی سے فارغ ہو کر واپس مسجد میں پہنچ جائے گا کیونکہ معتکف کیلئے یہ مسئلہ ہے کہ مسجد سے باہر ضرورۃ نکل سکتا ہے پھر ضرورت پوری کر کے فورا مسجد میں آجائے ۔ قریب والے حماما ت