آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
پانی پھیرنے سے وہ زیور سونے کا نہیں ہوگیا ، وہ پانی اس سے جدانہیں ہوسکتا ، تو وہ کالعدم ہے ، چاندی ہی کی زکوۃ لازم ہوگی۔ (وإن لم ینوہا فإن کانت بحیث یتخلص منہا فضۃ تبلغ نصاباً وحدہا أو لا تبلغ ، لکن عندہ ما یضمہ إلیہا ۔۔۔۔۔وإن لم یخلص فلا شیء علیہ ، لأن الفضۃ ہلکت فیہ ۔۔۔۔الذہب المخلوط بالفضۃ ۔۔۔وإن بلغت الفضۃ نصابہا فزکاۃ الفضۃ ، لکن إن کانت الغلبۃ للفضۃ ،، فتح القدیر ، کتاب الزکوۃ باب زکوۃ المال :۲؍۲۱۳) اگر سونے کے پتھری چڑھوادیئے ہیں جوکہ جدا ہوسکتے ہیں ، تو ان پتھروں کی زکوۃ سونے کے حساب سے ہوگی ، سنار یا صراف سے وزن کرالیا جائے ، وہ بتادے گا کہ سونا کس قدر ہے ، اور چاندی کس قدر ہے ۔ (الدنانیر الغالب علیہا الذہب کالمحمودیۃ حکمہا حکم الذہب ، والغالب علیہا الفضۃ ۔۔۔۔وإلا یعتبر قدر ما فیہا من الذہب والفضۃ وزناً بہ ، لأن کل واحد منہما یخلص بالإذابۃ ۔ اہ رد المحتار، کتاب الزکوۃ باب زکوۃ المال:۲؍۳۰۲) ، لا یعتبر فی ہذا النصاب صفۃ زائدۃ علی کونہ فضۃ فتجب الزکوۃ فیہا سواء ، کانت دراہم مضروبۃ أو نقرۃ أو تبراً أو حلیاً مصوغاً أو حلیۃ سیف أو منطقۃ إذا کانت تخلص عند الإذابۃ إذا بلغت ما ئتی درہم ۔۔۔الخ بدائع الصنائع ، کتاب الزکوۃ ، فصل أما الأثمان المطلقۃ ۲؍۱۶؍۱۷) (فتاوی محمودیۃ ج ۱۴ص۹۴) قرض پر دیئے ہوئے زیورات کی زکوۃ سوال : ایک شخص نے اپنے زیورات قریب ایک ہزار روپیہ کی ملکیت کے ایک قریبی رشتہ دار کوجب کہ وہ بہت مصیبت میں مبتلاتھا، اس کے اصرار پر دیدیئے ، آج چھ سال سے زائد ہوچکے ہیں ، مگر وہ زیورات یا اس کی رقم واپس نہ کرسکا ، تھوڑا عرصہ ہوا اس کا انتقال ہوگیا ، متوفی کے لواحقین اور اولاد فی الحال اس قابل نہیں کہ ان زیورات کی رقم ادا کرسکیں ، گویا کہ زیادہ تر مایوسی نظر آتی ہے ، کیا اس صورت میں زیورات کے مالک پر زکوۃ واجب الأداء ہے ، اور بعد ادائے گی کے مالک کو گذشتہ ایام چھ سال کی ادائے گی زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں ؟ الجواب حامداً و مصلیاً و مسلماً: فی الحال اس کی زکوۃ کی ادائے گی واجب نہیں ، اگر وصول نہ ہو تو اس کی زکوۃ بالکل ساقط ہوجائے گی، اگر وصول ہوجائے تو زکوۃ کی ادائے گی لازم ہوگی، اگر ایک دم وصول نہ ہو تو کم ازکم بقدر چالیس درہم (ایک نصاب کا پانچواں حصہ) وصول ہونے پر اتنی مقدار کی زکوۃ لازم ہے ، اور گذشتہ تمام سالوں کی زکوۃ کی ادائے گی لازم ہوگا، ہر سال کی زکوۃ ادا کرنے پر بقیہ رقم کو دیکھا جائے گااس پر زکوۃ لازم ہوگی، تمام سالوں کی اس مجموعہ ایک ہزار پرزکوۃ لازم نہ ہوگی ، بلکہ اس مجموعہ پر صرف ایک سال کی لازم ہوگی، اور جس قدر لازم ہوگی اس کو منہا کرنے کے بعد جو رقم بچی ہے ایک سال کی اس پر لازم ہوگی، اور بقدر