آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً:جائز ہے۔ فقط روزہ میں ویکس (vicks)کے استعمال کاحکم سوال: اگرکسی شخص نے روزہ کی حالت میں ویکس (vicks) استعمال کی تو روزہ ٹوٹا یا نہیں ؟ الجواب حامدا ومصلیا ومسلما : صورت مسئولہ میں چونکہ ویکس کا اثر دماغ پر پہنچتا ہے اصل چیز نہیں پہنچتی لہذا روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ مثلاً روزہ کی حالت میں سرمہ لگانے سے حلق میں اثر ظاہر ہوتا ہے اسی طرح سر میں تیل ڈالنے سے آنکھوں میں ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے پھر بھی روزہ نہیں ٹوٹتا ، فسادِ روزہ کے لیے اصل شئ کا دخول ضروری ہے ، مثلاً دھواں وغیرہ زبردستی حلق میںداخل کردے تو روزہ فاسد ہو جائے گا کیونکہ عینِ دھواں داخل ہوا ۔ملاحظہ فرمائیں طحطاوی میں ہے : ومفادہ أنہ لو دخل حلقہ الدخان أفطر أي دخان کان ولو عوداً أو عنبراً لو ذاکراً لإمکان التحرز عنہ، فلیتنبہ لہ ،کما بسطہ الشرنبلالي، قولہ إنہ لو دخل حلقہ الدخان، کان تبخر بخور فأشم دخانہ وأدخلہ في حلقہ ذاکراً لصومہ فسد صومہ، لإمکان التحرز، ولا یتوہم أنہ کشم الورد ومائہ والمسک، لوضوح الفرق بین ہواء تطیب بریح المسک وشمہ وبین جوہردخان وصل إلی جوفہ بفعلہ، شرنبلالیۃ۔( حاشیۃ الطحطاوی علي الدر المختار ۱/۴۵۰،باب مایفسد الصوم ومالایفسدہ، کوئٹہ)۔ اس عبارت سے معلوم ہوتا ہے کہ جوہرِ دخان سے روزہ فاسد ہوتا ہے نہ کہ صرف خوشبو سونگھنے سے اور ویکس بھی ایک خوشبو کی طرح ہے اس میں جو ہر کا دخول نہیں پایا جاتا ۔مراقی الفلاح میں ہے : اکتحل ولو وجد طعمہ أي طعم الکحل في حلقہ أو لونہ في بزاقہ أو نخامتہ في الأصح وہو قول الأکثر وسواء کان مطیباً أو غیرہ وتفید مسئلۃ الاکتحال ودہن الشارب الآتیۃ أنہ لا یکرہ للصائم شم رائحۃ المسک والورد ونحوہ ، مما لا یکون جوہراً متصلاً کالدخان، فإنہم قالوا: لا یکرہ الاکتحال بحال، وہو شامل للمطیب وغیرہ، ولم یخصہ بنوع منہ، وکذا دہن الشارب، و لو وضع في عینیہ لبناً أو دواء مع الدہن، فوجد طعمہ في حلقہ لا یفسد صومہ إذ لا عبرۃ بما یکون من المسام۔(مراقی الفلاح،ص:۲۳۸، باب مالا یفسد الصوم، بیروت)۔ بدائع الصنائع میں ہے: ولو اکتحل الصائم لم یفسدہ وإن وجد طعمہ في حلقہ۔۔۔لأنہ لا منفذ من العین إلی الجوف، ولا إلی الدماغ، وما وجد من طعمہ فذلک أثرہ لاعینہ۔(بدائع الصنائع:۲/۹۳،)۔فتاوی دارالعلوم زکریا ج۳ ص۲۷۵ کتاب الفتاویٰ میں ہے : سوال: روزہ کی حالت میں زنڈو بام یا اس طرح کی دوسری دوائیں لگاسکتے ہیں یا نہیں ؟ جب کہ ایسی دواـئوں کا اثر بظاہر دماغ تک پہنچتا ہے؟ جواب: روزہ اسی وقت ٹوٹتا ہے ، جب کوئی چیز بعینہٖ فطری منفذ کے ذریعہ