آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
عن انس رضی اللہ تعالی عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم إذا كان ليلة القدر نزل جبرائيل عليه السلام في كبكبة من الملائكة يصلون على كل عبد قائم أو قاعد يذكر الله عز وجل فإذا كان يوم عيدهم يعني يوم فطرهم باهى بهم ملائكته فقال يا ملائكة ما جزاء اجير وفي عمله قالو ا ربنا جزائه أن يوفي اجره قال ملائكة عبيدي و امائي قضوا فريضتي عليهم ثم خرجوا يعجون الى الدعاء و عزتي و جلالي و كرمي و علوي و ارتفاع مكاني لا جيبنهم فيقول يرجعوا قد غفرت لكم و بدلت سئاتكم حسنات قال فيرجعون مغفورا لهم ( رواه البهقي في شعب الايمان ) ( مشكوة المصابيح ج1 ص 199) فرمایا حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلمنے ارشاد فرمایا کہ جب شب قدر ہوتی ہے تو جبریل علیہ السلام فرشتوں کی ایک جماعت کے ساتھ نازل ہوتے ہیں جو ہر اس بندہ خدا کے لئے دعا کرتے ہیں جو اللہ عزو جل کا ذکر کرہا ہو۔ پھر جب عید کا دن ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرشتوں کے سامنے فخر فرماتے ہیں کہ دیکھو! ان لوگوں نے ایک ماہ کے روزہ رکھے اور حکم مانا۔اور فرماتے ہیں کہ اے میر ے فرشتو! بتائو اس مزدور کی کیا جزا ہے جس نے عمل پورا کردیا ؟وہ عرض کرتے ہیں کہ ہمارے رب اس کی جزا یہ ہے کہ اس کا بدلہ پورا دیدیا جائے اللہ تعالٰی فرماتے ہیں اے میرے فرشتو!میرے بندوں اور بندیوں نے میرا فریضہ پورا کردیا جو ان پر لازم تھا اور اب دعا میں گڑگڑانے لگے، قسم ہے میرے عزت و جلال اور کرم کی اور میرے علو وارتفاع کی میں ضرور ان کی دعا قبول کروں گا۔ پھر (بندوں کو)ارشاد باری تعالیٰ ہوتاہے کہ میں نے تم کو بخشدیا اور تمہاری برائیوں کو نیکیوں سے بدل دیا، لہذا اس کے بعد (عید گاہ سے)بخشے بخشائے واپس ہوتے ہیں۔ (بہقی فی الشعب كمافي المشكاة باب ليلة القدر ص 198) نماز عید کے لئے جانے کی فضیلت حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ جب عیدالفطر کا دن ہوتا ہے تو فرشے راستوں کے سروں پر کھڑے ہوجاتے ہیں اور آواز لگاتے ہیںکہ اے مسلمانو! آئو اپنے کریم پروردگار کی بارگاہ میں جو اپنے کرم و احسان سے (بندوںکو)نیکیوں کی توفیق دیتا ہے اور پھر اس پر اجر عظیم عطا فرماتا ہے تمہیں رات کی عبادت کا حکم ہوا تم نے وہ پورا کیا، تمہیں دن کے روزوں کا حکم ہوا، تم نے وہ بھی پورا کیا اور اپنے رب کی فرماں برداری کرکے دکھائی۔اب اپنے انعامات لے جائو۔پھر جب وہ نماز عید سے فارغ ہوجاتے ہیںتو ایک پکارنے والا آواز لگاتا ہے لوگو! یقینا تمہارے پروردگار نے تم سب کو بخش دیا پس جائو تم کامیاب و بامراد اپنے اپنے گھروں کو لوٹ جائو اس طرح یہ دن یوم الجائزہ (انعام کا دن)ہے اور الملأ الاعلی میں بھی اس دن کا نام یوم الجائزہ ہی ہے ۔ عن سعيد بن أوس الأنصاري عن أبيه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا كان يوم عيد الفطر وقفت الملائكة على أبواب الطريق فنادوا أغدوا يا معشر المسلمين إلى رب كريم يمن بالخير ثم يثيب عليه الجزيل