آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
خوش دلی کے ساتھ زیادہ والے قول اختیار کرلینا بہتر ہے ۔(مرتب عفا اللہ عنہ وعافاہ وجعل آخرتہ خیرا من اولاہ) صدقہ فطرواجب ہونے کے لئے مال نامی شرط نہیں سوال :صدقہ فطر ہر روزہ دار کو دینا واجب ہے یا صرف اہل زکوۃ کو ؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: صرف اہل نصاب کو صدقہ فطر دینا واجب ہے ، مگر زکوۃ کے نصاب میں اور صدقہ فطر کے نصاب میں فرق ہے، یعنی صدقہ فطر میں مال نامی ہونا شرط نہیں ہے ۔ (تجب صدقۃ الفطر علی کل حر مسلم ۔۔ذی نصاب فاضل عن حاجتہ الأصلیۃ کدینہ وحوائج عیالہ وإن لم ینم ۔۔الخ (الدر المختار باب صدقۃ الفطر ) صدقۃ الفطرمیدہ چاول وغیرہ سے ادا کرنے کا حکم سوال: صدقہ فطر میدئہ گندم سے کس قدر دیا جائے ، اور چاول سے کس قد ر ؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: صدقہ فطر اگر گندم کے میدہ سے دیاجائے تو نصف صاع دینا چاہیئے کما فی الدر المختار : نصف صاع من بر ودقیقہ ۔۔الخ والتفصیل فی الشامی ۔اور اگر چاول دیئے جائیں تو اس قدر دینا چاہیئے کہ نصف صاع گندم کی قیمت کے مساوی ہو ۔ ومالم ینص علیہ کذرۃ وخبز یعتبر فیہ القیمۃ ۔۔الخ در مختار ۔ صدقہ فطر کو اپنے قرض میں ادا کرنے کا حکم سوال :ایک شخص کا قرض کسی کے ذمہ ہے اور مدیون مفلس ونادار ہے ، اگر دائن صدقہ فطر میں اس قرض کو مجرا کرلے تو کیا صدقہ فطر ادا ہوگا یا نہیں ؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: اس طرح صدقہ فطر ادا نہ ہوگا ، بلا وصول کے دین میں مجرا کرلینے سے زکوۃ وفطرہ ادا نہیں ہوتا ، ایسی صورت میں فقہاء یہ لکھتے ہیں کہ اس کو دے کر پھر اپنے دین میں وصول کرسکتے ہیں ، مگر دینا ضرور چاہیئے ۔ ویشترط أن یکون الصرف تملیکاً ۔ (الدر المختار علی ہامش رد المحتار با ب المصرف ج۲/۸۵) وحیلۃ الجواز أن یعطی مدیونہ الفقیر زکوتہ ثم یأخذہا عن دینہ ولو امتنع المدیون مد یدہ وأخذہا لکونہ ظفر بجنس حقہ ۔ (در مختار) قولہ : حیلۃ الجواز ۔۔۔الخ أی فیما إذا کانہ لہ دین علی معسر وأراد أن یجعلہ زکوۃ ۔۔۔(رد المحتار