آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
غلہ یا نقد ادا کرسکتا ہے یا نہیں اگر ادا کرسکتا ہے تو کس طرح ادا کرے ۔ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً:(۱) قضا روزوں کی یہ نیت درست ہے کہ میرے جتنے روزے قضا ہیں ان میں سے پہلا روزہ قضا رکھتا ہوں ۔ (۲) کفارہ کے روزے ادا کرنے کی طاقت نہ ہو تو ان کا کفارہ بصورت نقد یا بصورت غلہ ادا کرنا جائز ہے ساٹھ روزوں کے کفارہ کا غلہ فی روزہ پونے دو سیر گیہوں کے حساب سے ادا کیا جائے یا اتنی مقدار کی قیمت دی جائے ایک روزہ توڑنے کا کفارہ گیہوں کی صورت میں ایک من ۲۵ سیر گیہوں ہوئے ادائیگی کی صورت یہ ہے کہ ساٹھ مسکینوں کو ایک دن پونے دو سیر پونے دو سیر گیہوں دے دیئے جائیں یا ایک مسکین کو ہر روز پونے دو سیر گیہوں دے دیئے جائیں ساٹھ دن تک دیتے رہیں مجموعی قیمت کسی مدرسہ کو بھیجیں تو اس میں بھی تصریح کردیں کہ یہ کفارہ کی رقم ہے تاکہ قاعدہ کے موافق صرف کی جاسکے۔ فقط واللہ اعلم (کفایۃ المفتی ج۴؍۲۴۱ ) روزوں کا فدیہ رمضان سے قبل دینا جائز ہے یا نہیں ؟ سوال: رمضان کے روزوں کی فدیہ کی رقم اگر رمضان آنے سے پہلے ہی دیدے تو صحیح ہے یا نہیں ( یعنی ابھی روزے نہیں آئے اور روزوں کا فدیہ پہلے ہی دیدیا ؟ بینوا توجروا الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً:فدیہ بدلے صوم ہے اور سبب وجوب صوم شہود شہر ہے ۔ لہذا رمضان شروع ہونے سے قبل فدیہ دینا قبل وجود السبب ہونے کی وجہ سے درست نہیں ۔البتہ رمضان شروع ہونے پر آئیندہ ایام کا فدیہ بھی دفعۃ دے سکتے ہیں۔اس کے برخلاف صدقۃ الفطر کا سبب وجوب راس ہے جو رمضان سے قبل بھی موجود ہے اس لئے علی الراجح صدقہ فطر کا رمضان سے پہلے دینا صحیح ہے بلکہ کئی سالوںکا پیشگی بھی دے سکتا ہے ۔ (احسن الفتاوی ج ۴ ؍ ۴۴۶) قضا نماز اور روزوں کا فدیہ مرنے سے پہلے دینا سوال : قضاء نماز وروزہ کا فدیہ کوئی اپنی حیات میں ادا کرسکتا ہے یا نہیں ؟ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً: فی الدر المختار بعد ذکر الفدیۃ للشیخ الفانی ہذا إذا کان الصوم أصلاً بنفسہ وخوطب بأدائہ حتی لو لزمہ الصوم لکفارۃ یمین أو قتل ثم عجز لم تجز الفدیۃ لأن الصوم ہہنا بدل عن غیرہ فی رد المحتار : ہذا أی وجوب الفدیۃ علی الشیخ الفانی و نحوقولہ أصلاً بنفسہ کرمضان وقضائہ والنذر کما مرّ فیمن نذر صوم الأبد ، وکذا لو نذر صوماً معیناً فلم یصم حتی صار فانیاً جازت لہ الفدیۃ ۔(بحر ۲؍۱۹۲) وفی رد المحتار عن الکافی : إن العاجز عن صوم ہو بدل عن غیرہ کما فی کفارۃ الیمین