آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مع ردالمحتار ص۳۸۲ج ۳) وشر ط الصوم لصحۃ الاول ای النذراتفاقا۔ (درالمختا مع ردالمحتار ص۳۸۴ج ۳) مرد اگر گھر میں اعتکاف کرے تو کیا حکم ہے ؟ سوال: کیا مرد گھر میں اعتکاف کرسکتے ہے؟دلائل بھی تحریر فرمائیں ۔ االجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: مرد کا گھر میں اعتکاف کرنا درست نہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ارشاد فرمایا{ وَلَا تُبَاشِرُوْھُنَّ وَأَنْتُمْ عَاکِفُوْنَ فِی الْمَسٰجِدِ}(البقرۃ ۱۸۷) ترجمہ:اور بیویوں سے میل ملاپ نہ کرو اس حال میں کہ تم اعتکاف کئے ہوئے ہو مسجدوں میں اور ذخیرہ احادیث سے یہی معلوم ہوتاہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے مسجد میں اعتکاف فرمایاتمام فقہائے کرام رحمہم اللہ بھی یہی فرماتے ہیںچنانچہ علامہ کا سانی اپنی کتاب بدائع الصنائع میں تحریر فرماتے ہیں واما الذی یر جع الی المعتکف فیہ فالمسجد وانہ شرط فی نوعی الاعتکاف۔۔۔فدل ان مکان الاعتکاف ھوالمسجد( بدائع الصنائع ص ۲۸۰ج ۲) اور در مختار میں ہے ھو لبث ذکرفی مسجد جماعۃ۔ اور حاشیہ میں ہے سمی بہ ھذاالنوع من العبادۃ لأ نہ اقامۃفی المسجد مع شرائط۔ (ردالمحتارمع درالمختار ص۳۸۰ج۳) عورت کہاں اعتکاف کرے سوال: کیا عورت مسجد میں اعتکاف کرسکتی ہے؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: عورت کے لئے مستحب ہے کہ وہ اپنے گھر کے اس مقام میں اعتکاف کرے جو اس نے نماز کے لئے مقرر کیا ہوا ہے وہی اس کے لئے مسجد کے حکم میں ہے۔ فی البدائع : عن رسول اللہ ﷺ انہ قال صلاۃ المرء ۃ فی مسجد بیتھا افضل من صلاتھا فی مسجد دارھا وصلاتھا فی صحن دا رھا افضل من صلاتھا فی مسجد حیھا (ابوداود) واذاکان لہ حکم المسجدفی حقھا فی حق الصٖٖٖٖٖٖلاۃ فذلک فی حق الاعتکاف لان کل واحد منھما فی اختصاصہ بالمسجد سواء(بدائع ص ۲۸۲ج۲) اعتکاف مکمل ہونے کا بیان سوال: اعتکاف ختم یعنی مکمل کب ہوتا ہے؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: اعتکاف کی تین قسمیں ہیں۔ ان کے مکمل ہونے کی تفصیل در ج ذیل ہے۔