آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
والقتل ، لو فدی عن نفسہ فی حیاتہ بأن کان شیخاً فانیاً لا یصح ۔۔الخ (ج۱؍۱۹۱) فی رد المحتار ولو فدی عن صلاتہ فی مرضہ لا یصح بخلاف الصوم ۔ فی رد المحتار:لأنہ یصلی بما قدر ولو مؤمیاً برأسہ فإن عجز عن ذلک سقطت عنہ إذا کثرت ۔۔۔الخ ان اقوال سے معلوم ہوا کہ شیخ فانی (بالتفسیر المذکور فی الجواب الأول ) روزہ کا فدیہ تو اپنی حیات میں دے سکتا ہے مگر نماز کا نہیں ۔ زچہ یا کمزور عورت روزے کے بدلے فدیہ دے دے تو کیا حکم ہے سوال: زچہ یا کمزور عورت جو روزہ نہ رکھ سکے فدیہ دے دے تو جائز ہے یا نہیں ؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: اس صورت میں فدیہ دینا کافی نہیں ہے ۔ اگر فدیہ دے دیا اور پھر صحت ہوگئی اور قوت آگئی تو اس روزہ کی قضاء کرنالازم ہے۔فقط واللہ اعلم (فتاوی دار العلوم دیوبند ج۶؍۴۷۸) روزہ رکھنے سے جس کی بیماری بڑھ جاتی ہے وہ کیا کرے سوال:ایک شخص خونی بواسیر میں دو ماہ سے مبتلا ہے ، اور وہ نفل روزہ بھی رکھا کرتے ہیں ۔ جب روزہ رکھتے ہیں خون آنے لگتا ہے اور مسّے بھی پھول جاتے ہیں اور بڑی تکلیف ہوتی ہے لہذا روزہ نہ رکھے تو ہو نہیں سکتا اور رکھے تو یہ تکلیف پھر اس کو رمضان شریف میں کیا کرنا چاہئے۔ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً: ایسے مریض کو رمضان شریف میں روزہ افطار کرنے کی اجازت ہے پھر جب تندرست ہوجائے اور قابل روزہ رکھنے کے ہوجائے تو اس وقت قضاء کرے فدیہ دینا اس کو کافی نہیں ہے ، البتہ ایسے مریض کو جس کامرض دائمی ہوجائے اور صحت سے ناامید ہو فدیہ دینا جائز ہے ۔ شامی میں ہے المریض اذا تحقق الیاس من الصحۃ فعلیہ الفدیۃ لکل یوم من المرضاور درمختار میں ہے اور مریض خاف الزیادۃ لمر ضہ الخ وقضوا لزوما ً ما قدر وابلا فدیۃ الخ فقط۔ واللہ اعلم۔ (فتاوی دار العلوم دیوبند ج ۶؍۴۸۴) مرض وفات کے روزوں کا فدیہ لازم نہیں سوال: مرض الوفات کے روزہ کا فدیہ واجب ہے یا نہیں؟