آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
طرف سے صدقہ فطر ادا کیا جائے گا یا نہیں؟ بینواتوجروا الجواب حامداً ومصلّیاً ومسلّماً :مجنون اور پاگل کی طرف سے باقاعدہ فطرانہ ادا کیا جائے گا (ہندیہ ۱:۲۰۴){۱} یعنی دو سیر انگریزی سے گندم یا اس کی قیمت ، اور روزہ وغیرہ کا فدیہ ادا نہیں کرے گا۔ وھوالموفق {۱} وفی الہندیۃ: والمعتوہ والمجنون بمنزلۃ الصغیر سواء کان الجنون اصلیا او عارضیا وہو الظاہر من المذہب کذا فی المحیط۔ (فتاویٰ عالمگیریہ ۱:۱۹۲ الباب الثامن فی صدقۃ الفطر) ( فتاویٰ فریدیہ ج۳؍ص۵۰۴ ) قیدی کے جرمانہ میں فطرانہ دینا سوال:کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ الحرج میں بڑ ی جیل ہے جس میں کافی پاکستانی قید ہیں، یہاں ایک پاکستانی قیدی سے حادثہ ہوا تھا جس سے ایک سعودی باشندہ فوت ہو چکا تھا قاضی نے ایک لاکھ ریال جرمانہ ادا کرنے کا فیصلہ سنایا، اس فیصلہ کی نقل ہماری کمپنی کو ارسال کی کہ فطرانہ کی رقم مذکورہ شخص کے جرمانہ میں ادا کی جائے کیا ہم فطرانہ اس مد میں دے سکتے ہیں جبکہ کافی ساتھیوں نے فطرانے جمع کررکھے ہیں؟ بینواتوجروا الجواب حامداً ومصلّیاً ومسلّماً :اگر یہ قیدی نادار ہو تو اس کو یا اس کے امر سے حکومت کو یہ فطرانہ دینا جائز ہے{۱}۔ وھوالموفق {۱} قال العلامۃ الحصکفی: وصدقۃ الفطر کالزکاۃ فی المصارف وفی کل حال ۔ (الدرالمختار علی ہامش ردالمحتار ۲:۸۶ قبیل کتاب الصوم)… وفی الہندیۃ: ولو قضی دین الفقیر بزکاۃ مالہ ان کان بامرہ یجوز وان کان بغیر امرہ لا یجوز وسقط الدین۔ (فتاویٰ عالمگیریہ ۱:۱۹۰ باب المصارف) (فتاویٰ فریدیہ ج۳؍ص۵۰۴ ) اجرت میں فطرانہ دینا جائز نہیں سوال:کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک صاحب جائیداد غنی امام ہے کیا اس کو فطرانہ دینا جائز ہے جیسا کہ عام رواج ہے؟ بینواتوجروا الجواب حامداً ومصلّیاً ومسلّماً :امام کو بطور اجرت فطرانہ دینا جائز نہیں ہے تمام فقہاء نے لکھا ہے کہ اس کا مصرف مساکین اور فقراء ہیںالبتہ بطور تصدق یا بطور صلہ فقیر امام کو دینا جائز ہے ۔ و ھوالموفق ( فتاویٰ فریدیہ ج۳؍ص۵۰۵) فطرہ کس غلّہ سے ادا کریں سوال: صدقۂ فطر ادا کرنے کے لئے کونسا اناج یا کون سے اناج کی قیمت ادا کرنا