آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ان امور کا جواب دے کر ممنون فرماویں۔ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: حا لت اعتکاف میںضرورت کی بات چیت عورت سے کرنے کی اجازت ہے مگر پیارو محبت نیز بغل گیری اور چوماچاٹی مکروہ ہے اور صحبت کرنے سے اعتکاف فاسد ہوجاتاہے ۔ویکرہ تحریما صمت وتکلم الا بخیر وھو مالا اثم فیہ ومنہ المباح عند الحاجۃ الیہ لا عند عد مھا وبطل بوط ء فی فرج ولو لیلااوناسیاوبا نزال بقبلۃ او لمس او تفخیذ ولو لم ینزل لم یبطل وان حرم الکل ای کل ماذکر من دواعی الوط ء اذلا یلزم من عدم البطلان بھا حلھا لعدم الحرج(شامی۲/ ۱۸۵, و۱۸۶) فقط واللہ اعلم بالصواب۔ (فتاوی رحیمیہ ج۷؍۲۸۵) معتکف کا دواعی وطی کرنا سوال: معتکف سے اس کی بیوی ملنے کیلئے آئی معتکف نے اس سے بوس وکنار کیا تو اس سے اعتکاف میں نقص آئے گا ؟ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: حالت اعتکاف میں معتکف کیلئے دواعی وطی (یعنی بغل گیری اور بوسہ دینا )بھی جائز نہیں لیکن اس سے اعتکاف فاسد نہیں ہوگا البتہ اگر انزال ہوگیا تو اعتکاف فاسد ہو جائیگا ۔مالا بدمنہ میں ہے:معتکف راوطی و دواعی وطی حرام است واز وطی اگرچہ بشب باشد یا بفرا موشی باشداعتکاف فاسد شود واز مس و قبلہ اگر انزال کند اعتکاف فاسد شود والا نہ(۹۷)ویبطل الاعتکاف بالوطی مطلقاوبالد واعی ان انزل والا فلا(مجالس الابرار،مجلس ۳۱ ص۲۱۸) فقط واللہ اعلم بالصواب۔ (فتاویٰ رحیمیہ ج۷؍۲۸۵) بیت الخلاء خالی ہونے کا انتظار کرنا سوال: اگر معتکف رفع حاجت کیلئے جائے اور بیت الخلاء خالی نہ ہوتوکیا بیت الخلاء کے باہر انتطار کرے, یا فورا اپنی جگہ پر مسجد میں واپس چلا جائے اور پھر کچھ دیر کے بعد واپس آجائے بعض اوقات ایسی صورت میں کئی کئی مرتبہ جانااور لوٹنا پڑتا ہے ، بینو اتوجروا الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: ایسی ضرورت کے وقت وہیں باہر انتظا کرنا جائز ہے .فقط واللہ تعالی اعلم (احسن الفتاوی ص ۵۱۱ج۴) معتکف کیلئے مسجد کی چھت پر رات گزارنے کا حکم سوال: اگر کوئی شخص مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے اور مسجد کے صحن میں ایک سیڑھی رکھی ہو ئی ہو اور اس سیڑھی پر چڑھ کرپہلے مسجد کے وضو خانے کی چھت سے گزرکر مسجد کی چھت پر جاکر رات گزار سکتا ہے یا نہیں یا سیڑھی