آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مشترکہ سے زکوۃ ادا نہیں کرسکتی ، کیونکہ وارث نابالغ لڑکا بھی ہے اس کے حصہ میں بلاوصیت کے یہ تصرف نہیں ہوسکتا ہے ۔ فی الدر المختار (واما دین اللہ تعالی فإن اوصی بہ یجب تنفیذہ ۔ شامی میں لکھا ہے ’’ وذلک کالزکوۃ والکفارات ۔۔الخ جلد خامس) ۔ (فتاوی دار العلوم دیوبند ج۶۔ متفرق مسائل زکوۃ) باؤنڈ وغیرہ کی صورتوں میں زکوۃ ہے یا نہیں ؟ سوال : زید کے پاس اپنے حوائج ضروریہ کے علاوہ بطور پس انداز ایسا روپیہ بھی ہے جس کی بابت زکوۃ دینا فرض ہے ، لیکن جب کہ زید اس روپیہ کو بکر کے پاس امانت رکھدے اور یا زید نے بجائے نقد روپیئے کے یا سونے چاندی کے کرنسی نوٹ لے کر اپنے پاس رکھے ہیں یا زید نے اُس روپئے کے باؤنڈ خریدے ہوں ، جو ایک قسم کا کاغذ ہے ، یا زید نے وہ روپیہ کسی کو قرض بلاسود یا سود سے دیا ہے اور یاز ید نے اس روپیئے کو بنک میں جمع کیا ہے ، یا پرامیدی نوٹ خریدے ہیں ، اور یا اس روپیہ سے کاغذات ریلوے شیر ز خرید لئے ہیں ، اور یا وہ روپیہ کسی تجارت میں لگایا ہے ، مذکورہ بالا آٹھ صورتوں میں بھی زکوۃ واجب الأدا ہے یا نہیں ؟ الجواب : حامداً ومصلّیاً ومسلّماً : ان سب صورتوں میں زکوۃ واجب الأدا ہے لیکن قرض دینے کی صورت میں بعد وصول کے گذشتہ زمانہ کی زکوۃ بھی لازم ہوتی ہے ولوکان الدین علی مقر۔۔۔الخ فوصل إلی ملکہ لزم زکوۃ ما مضی۔لخ در مختار ۔ (الدر المختار علی ہامش رد المحتار کتاب الزکوۃ ج۲؍۱۲) (فتاوی دار العلوم دیوبندج۶/۱۳۶۔۱۳۷) حج کے ٹکٹ کے لئے جمع کی گئی رقم پرزکوۃ سوال: جتنی مقدارکرایہ جہاز میں حج کے لئے جاچکاہے جس کی منطوری بھی ہوچکی ہے ، کیا اس کی زکوۃ دی جائے جب کہ سال پورا نہیں ہوا ؟ سال ماہ رمضان میں پورا ہوتا ہے ، روپیہ پہلے جاچکا ہے ؟ الجواب : حامداً ومصلّیاً ومسلّماً : جو روپیہ ٹکٹ کے لئے دیدیا ہے ، او را س کا ٹکٹ خرید لیا اور اس پر سال پورا نہیں ہوا تھا تو اس روپیہ کی زکوۃ لازم نہیں ۔ ( إذا أمسکہ لینفق منہ کل ما یحتاجہ فحال الحول وقد بقی معہ منہ نصاب ، فإنہ یزکی ذلک الباقی وغن کا ن قصدہ الإنفاق منہ أیضاً فی المستقبل لعدم استحقاق صرفہ إلی حوائجہ الأصلیۃ وقت حولان الحول بخلاف ما إذا حال الحول وہو مستحق الصرف إلیہا ۔۔الخ ۔ رد المحتار کتاب الزکوۃ ۲؍۲۶۲)۔