آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہے ۔وکرہ تحریماالخ تکلم الا بخیروھو مالا اثم فیہ الخ معتکف کو چاہیے کہ تلاوت قرآن مجید وغیرہ میں مشغول رہے کہ اعتکاف کی غرض اصل انابت الی اللہ ہی ہے ۔قال فی البحرقالو اویلازم قراء ۃ القران والحدیث والعلم والتد ریس وسیر النبیﷺ وقصص الانبیاء وحکایات الصالحین وکتا بۃ امور الدین ( فتاویٰ دارالعلوم دیوبند ص۵۰۷۔۵۰۸ ج۶) مسجد شہید کر دی ہے تو اعتکاف کہاں کیا جائے سوال: بستی میں مسجد تھی لیکن شہید کر دی گئی ہے اور دوسری جگہ مدرسہ میں نماز با جماعت ادا کرتے ہیںتو کیا وہاں اعتکاف کر سکتے ہیں؟اور اعتکاف کرنے سے سنت مؤکدہ اعتکاف ادا ہو جائیگا؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: اگر شہید شدہ مسجد میں اعتکاف کرنا ممکن نہ ہواور بستی میں دوسری مسجد ہوتووہاں اعتکاف کیا جائے ۔مدرسہ کا اعتکاف معتبر نہ ہوگا ۔اگر مسجد نہیں ہے تو صحیح ہو جائیگا انشا ء اللہ۔فقط واللہ اعلم بالصواب ۔ (فتاویٰ رحیمیہ ج۷؍۲۸۳) عشرئہ اخیر کے اعتکاف میں روزے کا حکم سوال: عشرئہ اخیر کے اعتکاف کا قصد ہے ۔روزہ رکھنے کی سکت نہیںہے تو بدون روزہ رکھے اعتکاف صحیح ہے یا نہیں ؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: مسنون اعتکاف کے لئے روزہ شرط ہے۔لہذا روزہ کے بغیر اعتکاف نفلی ہے مسنون اعتکاف نہیں ہے۔۔فقط واللہ اعلم بالصواب۔ مسجد کی چادر سے اعتکاف کیلئے خیمہ بنانااورمعتکف کیلئے مسنون افعال سوال: ماہ رمضان المبا رک عشرہ اخیر میں لوگ اعتکاف کرتے ہیںاور مسجد میں سونے کی جگہ پر چادر کا خیمہ(چھوٹا سا حجرہ)بناتے ہیںاور چادریں مسجد کی ہوتی ہیںاور ہر خیمے میں ایک ایک بلب (بتی)ہوتا ہے تو ایسا خیمہ بنانااور اس میں مسجد کی چادریں استعمال کرنا کیسا ہے ؟اور معتکفین دن میں مسجد میں سوتے رہتے ہیں اور رات کو جماعت خانہ میںسب مل کر باتوں میں مشغول رہتے ہیںتو یہ کیساہے؟بینو اتوجروا ۔ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: اعتکاف کیلئے خیمہ بنانا مستحب ہے اگر اس کام کیلئے کسی نے مسجد میںچادریں رکھی ہیںتو مضائقہ نہیںہے ۔مسجد کے پیسوں سے خریدی ہوںتواس کو خیمہ کیلئے کام میںلانا درست نہیں۔اپنی ذاتی چادر