آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۷۔ فرمایا حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا نے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری دس دنوں میں جس قدر عبادت میں محنت فرماتے تھے دوسرے ایام میں اس قدر محنت نہیں فرماتے۔ (صحیح مسلم شریف) ۱۸۔ فرمایا حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا نے کہ جب آخری عشرہ آتا تھا تو سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم تہبند کس لیتے تھے (تاکہ خوب عبادت کریں) اور پوری رات عبادت کرتے تھے اور گھر والوں کو (عبادت کے لئے )جگاتے تھے۔( صحیح بخاری و مسلم) آخری رات میں بخشش ۱۹۔ فرمایا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ رمضان کی آخری رات میں امت محمدیہ کی مغفرت کردی جاتی ہے ۔عرض کیا گیا یا رسول اللہ! کیا اس سے شب قدر مراد ہے؟ فرمایا نہیں!(یہ فضیلت آخری رات کی ہے ۔شب قدر کی فضیلتیں اس کے علاوہ ہیں) بات یہ ہے کہ عمل کرنے والے کا اجر اس وقت پورا دیدیا جاتا ہے ۔جب کام پورا کردیتا ہے اور آخری شب میں عمل پورا ہوجاتا ہے ، لہذا بخشش ہوجاتی ہے ۔ افطاری سے متعلق چند مسنون دعائیں فرمایا معاذ بن زہرہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم افطار کے وقت یہ دعا پڑھتے تھے۔ الّلھُمُّ لَکَ صُمْتُ وَعَلی رِزْقِکَ اَفْطَرْتُ۔ ( أبو داود شریف) ترجمہ: اے اللہ میں نے تیرے ہی لئے روزہ رکھا اور تیرے ہی دئیے ہوئے رزق پرروزہ کھولا۔ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ افطار کے وقت (یعنی بعد افطار)رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے: ذھب الظماء وابتلت العروق وثبت الاجران شاء اللہ ۔ اور عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ افطاری سے پہلے یہ دعا کرتے تھے : اللھم انی اسئلک برحمتک التی وسعت کل شی ء ان تغفرلی ۔ (سنن ابن ماجہ ) ترجمہ: اے اللہ میں آپ کی اس رحمت کے ذریعہ سوال کرتا ہوں جو ہر چیز کو سمائے ہوئے ہے کہ آپ میرے گناہ معاف فرمادیں۔ جب کسی کے یہاں افطار کرے تو اہل خانہ کو یہ دعا دے افطر عندکم الصائمون اکل طعامکم الابرار وصلت علیکم الملائکہ۔ ترجمہ: روزہ دارتمہارے یہاں افطار کیا کریں اور نیک لوگ تمہارا کھانا