آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
{پہلی فصل } فضائل قرآن رمضان شریف ایسا مہینہ ہے جس میں اللہ تعالی نے قرآن کریم نازل فرمایا ۔ لہذا اس مہینہ میں تلاوت کی کثرت کرنی چاہئے یہ کتاب کیوں کہ رمضان شریف کے فضائل و مسائل پر مرتب کی گئی ہے اس لئے مناسب معلوم ہو تا ہے کہ قرآن کریم کے کچھ فضائل اور تلاوت کے آداب بیان کردئے جائیں ۔ و ما توفیقی الا باللہ علیہ توکلت و الیہ انیب۔قرآن کریم میں اللہ تعالی نے اپنے کتاب کی تلاوت کرنے والوں کی فضیلت بیان کرتے ہو ئے ارشاد فرمایا :اِنَّ الذین یتلون کتاب اللہ و اقاموا الصلوۃ و انفقوا مما رزقنہم سرا و علانیۃ یرجون تجارۃ لن تبور ٭ لیوَفیہم اجورہم و یزیدہم من فضلہ انہ غفور شکور٭ ترجمہ : بلاشبہ جو لوگ اللہ کی کتاب کو پڑھتے ہیں اور انہوں نے نماز قائم کیا اور ہم نے جو کچھ انہیں عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کیا چپکے سے اور ظاہری طور پر یہ لوگ ایسی تجارت کی امد رکھتے ہے جو کبھی ہلاک نہ ہوگی ۔ تاکہ ان کا رب انہیں پورے اجر عطا فرما دے اور اپنے فضل سے اور زیادہ دے بلاشبہ وہ خوب بخشنے والا ہے بہت قدر دان ہے ۔ (انوار البیان ) سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد عالی ہے (( من قرأ حرفاً من کتاب اللّہ فلہ بہ حسنۃ والحسنۃ بعشر أمثالہا لا أقول ألم حرف ولکن ألف حرف ولام حرف ومیم حرف ) ( رواہ الترمذی وقال ہذا حدیث حسن صحیح غریب ) اور اللہ تعالی جسکے لئے چاہتے ہیں ایک نیکی کو سات سو گنا بڑھادیتے ہیں اور اسے بھی زیادہ بڑھادیتے ہیں۔ تلاوت میں لگے رہنے والے کی فضیلت حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایاکہ اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا کہ جس کو قرآن میرے ذکر اور مجھ سے سوال کرنے میں مشغول کردے ( یعنی قرآن مجید میں لگے رہنے کی وجہ سے اسے دوسرے اذکار کی اور دعائیں مانگنے کی فرصت نہ ہو ، میں اس کو سوال کرنے والوں سے بڑھ کردوں گا اور اللہ تعالی کے کلام کے فضیلت دوسرے کلا موں پر ایسی ہے جیسی اللہ جل شانہ کی فضیلت اس کی مخلوق پر ہے ۔ ( ترمذی وغیرہ) تشریح :اس حدیث پاک میں تلاوت کلام اللہ کی فضیلت و عظمت اور اہمیت بتائی گئی ہے ، اللہ جل شانہ سے سوال کرنا اور مانگنا اورضرورت کی چیزیں طلب کرنا بہت بڑی سعادت ہے اور دعا نہ کرنے پر اللہ تعالی کی ناراضگی کی وعید بھی وارد