آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر قیدی کو چھوڑ دیتے تھے اور ہر سائل کو عطا فرماتے تھے ۔ ( رواہ البیہقی فی شعب الایمان ) مطلب یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یوں بھی کسی سائل کو محروم نہ فرماتے تھے مگر رمضان میں اس کا اہتمام مزید ہو جاتا تھا۔ روزہ میں افطار کرانا ۱۱۔ فرمایا خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جس نے روزہ دار کا روزہ کھولوایا یا مجاہد کو سامان دے دیا تو اس کو روزہ دار جیسا اجر ملے گا ۔ (بیہقی فی الشعب عن زیدبن خالد ) اورغازی اور روزہ دار کے ثواب میں کمی نہ ہو گی جیسا کہ دوسری احادیث سے ثابت ہے۔ روزہ جسم کی زکوۃ ہے ۱۲۔ فرمایا خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ ہر چیز کی زکوۃ ہوتی ہے اور جسم کی زکوۃ روزہ ہے ۔ (ابن ماجہ عن ابی ہریرۃ) سردی میں روزہ ۱۳۔ فرمایا سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ موسم سرما میں روزہ رکھنا مفت کا ثواب ہے۔ (ترمذی عن عامررضی اللہ عنہ) مفت کا ثواب اس لئے فرمایا کہ اس میں پیاس نہیں لگتی اور دن جلدی سے گذر جاتا ہے ۔افسوس ہے کہ بہت سے لوگ اس پر بھی روزہ سے گریز کرتے ہیں۔ سحری کھانا ۱۴۔ فرمایا نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سحری کھایا کرو کیونکہ سحری میں برکت ہے ۔ ( بخاری ومسلم عن انس رضی اللہ تعالی عنہ ) ۱۵۔ فرمایا نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ ہمارے اور اہل کتاب کے روزوں میں سحری کھانے کا فرق ہے ۔ ( مسلم عن ابی ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ ) ۱۶۔ فرمایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ سحری کھانے والوں پر اللہ اور اس کے فرشتے رحمت بھیجتے ہیں ۔ (طبرانی عن ابن عمر رضی اللہ عنہما) آخری عشرہ میں عبادت کا خاص اہتمام