آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً:روزہ شروع ہونے سے پہلے داخل فرج میں رکھی ہوئی دوا سے روزہ فاسد نہیں ہوگا۔ہاں بحالت صوم دن کے وقت ہی دوا کی تھیلی رکھے تو روزہ فاسد ہوجائے گا۔ (فتاویٰ رحیمہ ج۷؍۲۵۶) مجبوری میں افطار سے کفارہ نہیں آتا سوال: ایک شخص ایماندار حافظ قرآن شریف نے رمضان المبارک میں دو دن بخار کے ساتھ روزہ رکھا ، تیسرے دن بھی اس نے نیت روزہ کر کے روزہ شروع کیا، لیکن بوجہ شدت بخار کے اسے تیسرا روزہ افطار کرنا پڑا ۔ اس کے بعد وہ دس دن برابر بیمار رہا اور دس دن روزہ نہ رکھ سکا۔ شرعاً ایسے شخص پر کفارہ آتا ہے یا قضاء اور ایماندار شخص کی رائے روزہ افطار کرنے میں معتبر ہے یا نہیں ۔ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً:اس شخص پر صرف اس روزہ کی قضااور نیز ان روزوں کی جو اس کے بعد افطار کئے انکی بھی قضا ء لازم ہے ، کفارہ لازم نہیں ہے ، کیونکہ اس بارہ میں خود روزہ دار مریض کا غلبہ ظن بھی معتبر ہے ۔ در مختار میں ہے او مر یض خاف الزیادۃ لمرضہ الخ بغلبۃ الظن بامارۃ او تجربۃ او باخبار طبیب حاذق مسلم مستورفقط۔ واللہ اعلم۔ (فتاوی دار العلوم دیوبند ج ۶؍۴۲۲) ہلاک ہونے کا اندیشہ تھا افطارکر لیا تو اب کیا کرے سوال: زید کو ہلاک ہونے کا اندیشہ تھا اس لئے اس نے روزہ افطار کر لیا تو اب کفارہ واجب ہوگا یا نہیں ۔ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً: اس صورت میں صرف قضا لازم ہے کفارہ واجب نہ ہوگا ۔ روزہ کی حالت میں شرمگاہ میں انگلی ڈالنے کا حکم سوال:سحری کھانے کے بعد بیوی سے صحبت کرنا یا شرمگاہ میں انگلی ڈالنا یا وہ خود ڈالے روزہ میں کیسا ہے؟ یایہ سب کرنے سے روزہ میں کوئی فرق آتا ہے یا قضاء واجب ہے یا کیا؟ جواب دیں۔ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً:صبحِ صادق سے پہلے تو ان چیزوںسے بلکہ صحبت سے بھی روزہ میںکوئی خرابی نہیں آتی اس لئے کہ روزہ صرف سحری کھالینے سے شروع نہیں ہوتا، بلکہ صبحِ صادق سے شروع ہوتا ہے، اس لئے پہلے روزہ ہی نہیں، صبحِ صادق کے بعد اگر بیوی کی شرمگاہ میں انگلی داخل کی یا بیوی نے خود داخل کی اگروہ انگلی خشک ہے تو روزہ فاسد نہیں ہوا، اگر تر تھی تو فاسد ہوگیا، قضاء لازم ہوگی۔ بوسہ اگر اس طرح لیا کہ اس کی رال لعاب میں