آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
تو اس کی اجازت ہے لقولہ صلی اللہ علیہ وسلم ٲانا نخطب فمن احب ان یجلس للخطبۃ فیلجس و من احب ان یذہب فلیذہب ( اخرجہ ابوداؤد ) لیکن جو عیدگا ہ میں مو جود ہے اور امام خطبہ دے رہا ہے تو خاموش رہنا واجب ہے خطبہ کے دوران باتیں کرنا ممنوع ہے ۔ عیدین کا خطبہ سننے کا حکم سوال: ایک شخص خطبہ عید کے وقت بیٹھا تھا پھر جب شروع ہوا تو چلا گیا اب اس شخص پر گنا ہ ہے یا نہیں؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلّما ً : عیدین کا خطبہ سنت ہے اور اسکے لئے بیٹھنا واجب نہیں ہے لیکن پہلے سے بیٹھا ہو پھر شروع ہوجائے تو اب سننا واجب ہے لہذا اٹھکر چلے جانے پر گنہگا رہوگا اس طرح نہیں کرنا چاہئے۔ (فتاوی دارالعلوم زکریا ج ۲ ؍۵۸۹) عید الفطر کے خطبہ میں امام کیا بیان کرے؟ خطبہ میں صدقہ فطر اور اس کے احکامات بیان کرے اور بتلائے کہ صدقہ فطر کس پر واجب ہوتا ہے؟ کس کے لئے واجب ہوتا ہے کب واجب ہوتا ہے کس قدر واجب ہوتا ہے؟کس چیز سے واجب ہوتا ہے؟ اور مناسب یہ ہے کہ عیدین سے پہلے جوجمعہ ہو اس میں لوگوں کے سامنے احکام فطرہ بیان کردے تاکہ لوگ وقت پر صدقہ فطرادا کریں ۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم عید سے دودن پہلے وعظ فرماتے اور اس میںصدقہ فطرادا کرنے کا حکم فرماتے۔(درمختار ص۷۹۴) عید کی نماز ختم کرنے کے بعد امام یا خطیب دو خطبے پڑھے اس کا پڑھنا سنت ہے اگر کوئی عید کی نمازسے پہلے ہی خطبہ پڑھ دے توخطبہ ادا ہوجائے گا مگر برا کرنے والا ہوگا اس لئے کہ اس نے سنت کی خلاف ورزی کی سنت کو چھوڑ دیا، اور جو چیزیں نماز جمعہ میں مسنون اہیں وہی چیزیں نماز عیدین میں بھی مسنون ہیں اور جو چیزیں نمازِ جمعہ میں مکروہ ہیں وہ نماز عیدین میں بھی مکروہ ہیں ۔ اگر عید کی نماز فوت ہوجائے تو کیا کرے سوال: ایک آدمی اتنی دیر سے پہنچا کہ عید ہوچکی تھی کیا وہ نماز عید قضاء کرے؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلّما:نماز عید کی قضا ء نہیں ہوتی استغفار وتوبہ کرے ۔ عید کی نماز پڑھنے کے لئے دوسری عیدگاہ جانا