آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ٹھرنا فوت نہیںہوا اور اعتکاف کی شرط روزہ بھی فاسد نہیں ہوا ۔لیکن یہ افعال مسجد میں اعتکاف کیے خلاف ہیں اس لئے ان سے اعتکاف کا ثواب کم ہو جائیگا اور بلا اعتکاف بھی ممنوع حرام ہیںاور مسجد کے باہربھی ممنوع ہیں پس مسجد میں بدرجہ اولی ممنوع ہیں اس لئے ان امورسے بچنا ہر وقت ضروری ہے (مئولف)چند عادتیں مسجد کے بارے میں نہیں ہونی چاہییں وہ یہ ہیں کہ مسجد کو راستہ نہ بنایاجائے اور اس میں ہتھیار نہ پھیلائیںاور کمان کو چلا نہ چڑھائے اور تیر نہ پھیلائے اور کچا گوشت لیکراس میں سے نہ گزرے اور مسجد میں کسی پر حد جاری نہ کی جائے اور مسجد کو بازار نہ بنائے۔اس کو ابن ماجہ نے اپنی سنن میںرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے (۳)اور رات کو نشہ کے استعمال سے اعتکاف فاسد نہیں ہوتا یعنی اگر معتکف رات میں کوئی نشہ لانے والی چیزکھالے تو اعتکاف فاسد نہیں ہوگا اس لیئے کہ وہ دین کی ممنوعات میں سے نہیں جیسا کہ غیر کا مال کھانے سے اعتکاف فاسد نہیں ہوتا اگر معتکف کھانا اور دوسری ضروری چیزیںبیچے اور خریدے توکوئی مضائقہ نہیں ہے اور اگر خریدوفروخت تجارت کے ارادے سے کرے تو مکروہ ہے اور یہی صحیح ہے۔ معتکف کی موت پر اعتکاف کی تکمیل کاحکم سوال:اگرمعتکف دوران اعتکاف انتقال کرجائے توکیا کسی اور کا اس کی جگہ اعتکاف میں بیٹھناضروری ہے یانہیں تاکہ اعتکاف مکمل ہوجائے؟ الجواب حامدا ومصلیا ومسلما :رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں پورے دس دن کا اعتکاف کرناسنت ہے چند ایّام اعتکاف کرنے سے سنت ادا نہیںہوتی موت واقع ہونے کی صورت میں معتکف نے اعتکاف پورانہیںکیاکیونکہ اس کااعتکاف عشرہ تک نہ رہااگر اس کے علاوہ کوئی اور شخص اعتکاف پر نہ بیٹھا ہوتو پوری بستی پرذمہ داری باقی رہے گی۔قال العلامۃ ابن عابدین رحمہما اللہ: (قولہ ای سنۃ کفایۃ ) نظیرہا اقامۃ التراویح بالجماعۃ فاذا قام بہا البعض سقط لطلب عن الباقین فلم یاثموا بالمواظبۃ علی الترک بلا عذر ولوکان سنۃ عین لاثموا بترک السنۃ المئوکدۃ اثمادون اثم ترک الواجب ۔(ردالمحتار ج ۲ ص۴۴۲ باب الاعتکاف)(۱) (۱)قال العلامۃمحمدعبدالحی رحمہ اللہ۔ ہوسنۃ موکدۃ کفایۃ اذاقام بہا البعض سقط عن الاخرین (عمدۃ الرعایۃ علی ہامش شرح وقایۃ ج ۱ص ۳۲۱باب الاعتکاف) ومثلہ فی البحر الرائق ج ۱ ص ۱۷ کتاب الطہارۃ ۔ (فتاوی فریدیہ ج۴ ؍۲۰۸) حا لت اعتکاف میں بچوں کو پڑھانا کیسا ہے؟ سوال: امام مسجد مکتب میںپڑھاتاہے اور پڑھانے کی تنخواہ لیتا ہے توکیا وہ