آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اور حال سن کر نسخہ لکھ سکتا ہے ۔ اور علاج کر سکتا ہے اور معتکف اگر بہ ضرورت طبعی باہر مسجد سے ہے اور کوئی مریض حال کہے اور دوا پوچھے تو بتلا نا جائز ہے ۔ (۲) فقط۔ واللہ اعلم۔ (فتاوی دار العلوم دیوبند ج ۱ ) معتکف پانی لینے کے لئے مسجد سے باہر جانا سوال: معتکف کی طبیعت دوسرے سے پانی لینے کو نہیں چاہتی تو خود مسجد سے باہر ہوکر پانی لینا بہتر ہے یا دوسرے ہی شخص سے لیناضروی ہے؟ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً:اگر دوسرے شخص سے بے تکلفی نہ ہو ۔بلکہ خدمت لینے سے اپنے اوپر یا اس پر گرانی کا شبہ ہوتو خود مسجد سے باہر جا کر پانی لینا اولی ہے ہاں بے تکلفی ہو تو خروج جائزنہیں۔ ( امدادالاحکام ۱۴۶ج۲) سگریٹ یا حقہ پینے کیلئے معتکف کامسجدسے باہرجانےکاحکم سوال:کیا فر ما تے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگرمعتکف سگریٹ یا حقہ پینے کا عادی ہوتو کیا وہ اس کیلئے مسجد سے باہر جائے گا؟بینو اتوجروا الجواب حامداًومصلیاًومسلماً:چونکہ سگریٹ اور حقہ نوشی حوائج طبعی میں سے نہیں ہے اسلئے اس کیلئے مسجد سے باہر نہیں نکل سکتا اگر معتکف سگریٹ نوشی سے باز نہ آ یا تو فرشتوں اور دیگر معتکفین کو شدید تکلیف ہوگی جسکی وجہ سے سخت گنہگار ہوگا اسکو اپنی حرکت سے باز آنا چاہئے لان الاعتبارللاقدام دون الرأ س وہوالموافق معتکف کاگرمی کی وجہ سے غسل کیلئے نکلنا سوال:کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ معتکف گرمی کی وجہ سے غسل کیلئے نکل سکتا ہے یا نہیں؟بینو اتوجروا الجواب حامداًومصلیاًومسلماً:اگریہ اعتکاف منذوراور واجب نہ ہوتو اس میں غسل کیلئے نکلنامفسدنہیں ہے؛ کمافی الہندیۃ :۲۲۶ہذاکلہ فی الاعتکاف الواجب اما فی النقل فلا باء س بان یخرج بعذر وغیرہ فی ظاہر الروایۃ وفی التحفۃ فلا باء س فیہ بان یعود المریض ویشہد الجنازۃ کذا فی شرح النقایۃ للشیخ ابی المکارم (۱)اور اگر اعتکاف میں داخل ہونے کے وقت گرمی کے غسل کیلئے نکلنے کا