آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سوال: ایک شخص نے ناک زور سے سڑ کی اور ناک حلق میں چلی گئی تو روزہ ہے یا نہیں ؟ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً:ناک کو اسقدر زور سے سڑک لینا کہ حلق کے اندر چلی جائے تو بھی روزہ نہیں ٹوٹتا اورنہ مکروہ ہوتاہے ۔ مسئلہ : دانتوں سے نکلنے والا خون اگر تھوک سے کم ہے اور خون کا ذئقہ منہ نہیں معلوم ہو رہا ہے تو روزہ نہیں ٹوٹا اورنہ ہی مکروہ ہوا ۔ جسم سے خون نکلنے کا حکم سوال: اگر چوٹ لگی اور جسم سے خون نکل گیا تو روزہ پر کوئی اثر تو نہیں پڑے گا ؟ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً: چوٹ وغیرہ لگنے کے سبب جسم سے خون نکلنے کی کے وجہ سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے ۔ کسی زہریلی چیز کے ڈسنے کا حکم سوال: رمضان کے مہینہ میں روزہ کی حالت میں ایک زہریلی چیز نے ڈس لیا تو اس کا کیا حکم ہے ؟ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً:اگر کسی روزہ دار کو چاہے وہ روزہ نفل ہو فرض ہو کسی زہریلی چیز نے ڈس لیا تو اس سے روزہ پر کوئی اثر نہیں پڑا نہ روزہ ٹوٹے گا نہ مکروہ ہوگا ۔ روزہ کی حالت میں مرگی آنے کا کیا حکم ہے سوال: ایک شخص روزے کی حالت میں تھا کہ مرگی آگئی تو کیا حکم ہے ؟ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً:مرگی کا دورہ پڑنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا اور نہ مکروہ ہوتاہے ۔ روزہ کی حالت میں دودھ پلانا کیساہے سوال: ایک عورت کو چھوٹا بچہ ہے اور وہ اسکو دودھ پلاتی ہے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً:بچے دودھ پلانے سے روزہ پر کوئی اثر