آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
عورت اعتکاف کیلئے جگہ متعین کر کے پھر اسے بدل نہیں سکتی سوال: استفتاء: امام صاحب کے نزدیک یہ بھی شرط ہے کہ جس مسجد میں اعتکاف کرے اس میں پانچوں وقت کی نماز ہوتی ہو۔صاحبین کے نزدیک شرعی مسجد ہو اگرچہ جماعت نہ ہوتی ہو تو سوال یہ ہے کہ بعض مساجد ایسی ہیںجن میں جماعت نہیں ہوتی لوگ نماز پڑھتے ہیں تو اس صورت میں فتوی کس مسجد پر ہے صرف مسجد یا جس مسجد میںجماعت ہوتی ہو ۔(۲)کیا ہر گھر میں عورت کو اعتکاف میں بیٹھنا چاہیے یا محلے میں ایک عورت اعتکاف بیٹھ جائے؟(۳)عورت گھر میںجگہ کا تعین کیسے کرے اگراندر کرے تو رات کے وقت حبس اور گرمی ہوتی ہے اور باہر کرے تو دن کو دھوپ ہوتی ہو؟(۴)کیا عورتوں کیلئے بھی مردوں کی طرح اعتکاف کی تاکید آئی ہے نہ بیٹھیں تو گنہگار ہوں گی؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: (۱) بہتر یہی ہے کہ ایسی مسجد میں اعتکاف کیا جائے جس میں نماز پنجگانہ ہو۔اگر ایسی مسجد نہیں ہے تو پھر جس میں بیٹھاجائے اسی میں کوشش کی جاوے کہ نماز با جماعت ادا ہو۔(۲)محلے میں ایک عورت بیٹھ جائے تو کافی ہے (مرتب)(۳)اعتکاف کیلئے جگہ متعین کرنے کے بعد تغییرو تبدیل جائز نہیں ۔اندر ہو یا باہر ہو بہتر یہ ہے کہ برآمدہ وغیرہ کا تعین کیا جائے یا پنکھے وغیرہ کا انتظام کر لیا جاوے۔اگر زیادہ تکلیف ہو تو ترک کی بھی گنجائش ہے۔سرے سے اعتکاف میں ہی نہ بیٹھے ۔(۴)عورتوںکیلئے بھی مسنون ہے اور اگر اسی بستی میں کوئی اور معتکف ہو تو گناہ نہیں ۔ فقط واللہ اعلم۔ (خیرالفتاویٰ ص۱۴۲۔۱۴۳ ج۴) معتکفہ کا درس دینے کیلئے اپنے کمرہ سے دوسرے کمرہ میں جانا سوال: ایک عورت درس قرآن دینے کیلئے اعتکاف والے کمرے سے دوسرے کمرہ میں جا سکتی ہے یا نہیں؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: اگر اعتکاف بیٹھنے سے پہلے زبا ن سے نیت کی تصریح کرلی جاوے تو جائز ہے ولو شرط وقت النذروالالتزام ان یخرج الی عیادۃ المریض وصلوۃ الجنازۃ وحضور مجلس العلم یجوز لہ ذالک کذافی التاتارخانیہ۔(عالمگیری کتاب الصوم)فقط واللہ اعلم۔ (خیرالفتاویٰ ص۱۳۴ ج۴) معتکف کا لوگوں سے گفتگو اور ملاقات کرنا