آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اور امداد الاحکام میں ہیے اگر گیہوں نہ ملے تو ایک صاع جو کی قیمت ادا کردے۔ اور اگر کچھ نہ ملے تو تجار سے پوچھے کہ اگر یہاں گیہوں اس وقت ہوتا تواس کا کیا بھاؤ ہوتا، اس کے حساب سے قیمت ادا کرے۔ ( امداد الاحکام ص ۳۹ ج۲) اگرکوئی شخص سعودی عرب میں رہتاہے اور وہ صدقہ فطرہند یا پاکستان میں ادا کروارہا ہےکیونکہ اس کے رشتہ دار وہاں محتا ج ہیں تو جہاں رہتا ہے تو وہاں کی قیمت کے اعتبار سے ادا کرنا ہوگا کن کو صدقۂ فطر نہیں دے سکتے مسئلہ :جب کوئی ایسا شخص جس کے ذمہ زکوۃ‘ صدقۂ فطر ‘ یاکفارہ‘ صدقۂ نذر ہو‘ بلا وصیت کئے فوت ہوجائے تو ا س کے ترکہ سے ادا نہیں کیا جائے گا،لیکن اس نے وصیت کی ہو تو ترکہ میں ادا کیا جائے گا‘ اور وہ وصیت اس کے تہائی مال میںجاری ہوگی‘ خواہ پوری زکوۃ و فطرہ وغیرہ کو کفایت کرے یا نہ کرے، لیکن اس کے وارث ( بشرطیکہ سب بالغ ہوں) تہائی سے زیادہ دینے پر راضی ہوں‘ تو جس قدر وہ خوشی سے دیدیں لے لیا جائے گا۔ اگر وصیت نہیں کی اور اس کے وارث اس کی طرف سے ادا کردیں تو جائز ہے اور اگر وہ ادا نہ کریں یا اس میں کوئی اپنے حصہ میں سے نہ دے تو مجبور نہیں کیا جائے گا۔ مسئلہ :صدقۂ فطر وصول کرنے کے لئے کسی عامل کومقرر کرکے قبائل میں نہ بھیجا جائے ، کیونکہ رسول اللہ ﷺ سے ثابت نہیںہے ، لیکن کسی شخص کو اس طرح مقرر کردینا کہ لوگ خود آکر ا س کو دے جایا کریں ‘ تو یہ جائز ہے۔( البدائع الصنائع ص ۷۵ ج۲، باب صدقۃ الفطر ،فی آخر الزکوۃ) نوٹ : جہاں حوالہ نہیں ‘ وہ تمام مسائل ’’زبدۃ الفقہ خلاصہ عمدۃ الفقہ‘‘ سے ماخوذ ہیں۔ قیدیوں کو صدقہ فطر دینا سوال :کیا قیدیوں کو صدقہ فطر دینا جائز ہے ؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: ان کو صدقہ فطر دینا جائز ہے اگر ان کے پاس بقدر نصاب مال نہیں ہے ۔ صدقہ فطر اپنی نابالغ اولا د کی طرف سے بھی دینا واجب ہے ؟ سوال :زید کہتا ہے کہ صدقہ فطر ہر مسلمان عاقل بالغ اور اس کی اولا د صغار پر اس کے ذمہ واجب ہے ، عمر کہتا ہے کہ صدقہ فطر ان لوگوں کے ذمہ ہے جو روزہ رکھتے ہیں اور عاقل بالغ ہیں ۔