آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
فلاں فلاں کو ،اب میں چاہتا ہوں کہ زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ہر ماہ کے درمیانی عشرہ میں گھر پر ہی اعتکاف کروں گا۔ کیامیں ایسا کرسکتا ہوں؟ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: مسجد میں چالیس روز لگاتار اعتکاف فرمائیں تفریق درست نہیں۔ مراقی میں ہے۔ولزمتہ الایام بنذراللیالی متتا بعۃ وان لم یشترط التتابع فی ظاھرالروایۃ لان مبنی الاعتکاف علی التتابع وتا ثییرہ ان ماکان متفرقافی نفسہ لا یجب الوصل فیہ الا با لتنصیص وما کا ن متصل الاجزاء لا یجوز تفریقہ الا بالتنصیص(۳۷۵) ومنہ ما لزم بنذر الاعتکاف وھو متتابع وان لم ینص علیہ ص ۳۷۵مراقی فقط واللہ اعلم (خیرالفتاویٰ ص۱۳۱ج۴) عشرہ اخیر کے اعتکاف توڑنے کی وجہ سے قضاء و ادا اعتکاف ایک ساتھ سوال: زید نے رمضان شریف میں آخری عشرہ کا اعتکاف کیا تین دن اعتکاف کے بعد اچانک خبر آگئی کہ حج بیت اللہ کے سفر پرجاناہے جس کی وجہ سے مجبوراً اعتکاف توڑ کر جانا پڑا۔تو اب اس عشرہ کی قضا کرنا لازم ہے یا نہیں؟ نیز قضا کی کیا صورت ہوگی ؟اور اگر امسال رمضان کے اخیر عشرہ میں قضا وادا کو مدغم کرنا چاہے تو کر سکتا ہے یا نہیں؟ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: احوط تو یہی ہے کہ بعد رمضان پورے عشرہ کا اعتکاف کرلے اور اس عشرہ کے روزے بھی رکھے لیکن یہ حکم وجوبی نہیں جس دن اعتکاف مسنون توڑا ہے اس دن کی قضاء بھی کافی ہے گذشتہ رمضان کے عشرئہ اخیر کو توڑے ہوئے مسنون اعتکاف کی قضا کے لئے امسال رمضان کے عشرئہ اخیر کا اعتکاف کا فی نہیں وہ اس میں ادا نہیں ہوگا ۔فقط (فتاویٰ محمودیہ۱۰؍۲۵۵،۲۵۶) اعتکاف سے متعلق کچھ مسائل سوال: ۱۔ اگر ایک قدم ہے مسجد کے اند اور دوسرا مسجد کے باہر تو اعتکاف ٹوٹے گا یا نہیں؟ ۲۔ معتکف مسجد کا تیل ،کتاب یا قرآن شریف پڑھنے کے لئے جلاسکتا ہے یا نہیں؟ ۳۔ معتکف مسجد میں دیا سلائی سے چراغ روشن کرے یا چراغ جلانے کو باہر جائے؟ ۴۔ احاطہ مسجد میں گرمی زیادہ ہے یا سردی زیادہ ہے تو وضو کے لئے باہر سایہ میں جاسکتا ہے یا نہیں؟ ۵۔ مسجد کی چٹائی یا دیواروں پرتیمم کر سکتا ہے یا نہیں؟ ۶۔ ۲۰ تاریخ کو اذان مغرب ہوجائے تب بھی اعتکاف میں بیٹھ سکتا ہے نہیں؟ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: ۱۔ ایک قدم باہر کرنے سے اعتکاف نہیں