آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: نوافل کیلئے بھی وضو کرنے کے واسطے باہر جا سکتا ہے لیکن یہ جب ہے کہ فرش کے کنارے پروضو ممکن نہ ہو ۔اگر وہاں وضو کی جگہ ہو اور پانی بھی کنارے پر گھڑے وغیرہ میں وہاں رکھ سکتا ہو تو فرض اور نفل سب کے واسطے یہی انتظام کرنا چاہیے۔ معتکف کا اپنے گھر ضرورۃ آنا اور خطوط لینا سوال: اپنے گھر ضرورۃ آیا ہو تو اپنی ڈاک کا بکس کھول کرخطوط لے سکتا ہے یا نہیں؟ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: گھر فقط استنجے کی ضرورت سے جا سکتا ہے ۔وہ بھی جبکہ گھر سے قریب تر کوئی جگہ ایسی نہ ہو جہاں استنجاء کر سکے ۔اور استنجے سے قبل یا بعد کسی کام کے واسطے ٹھہرنے کی بالکل اجازت نہیں فقط واللہ اعلم۔اھ ( امدادالاحکام ص۱۴۹۔۱۵۰ج۲) ڈیوٹی کے ساتھ اعتکاف سوال: میں ایک سرکاری ملازم ہوں ، اور میری ڈیوٹی اچم پیٹھ کے قریب ایک گائوں میں رہتی ہے ، اسی گائوں کی مسجد کے کمرے میں میرا قیام ہے ، گائوں میں مسلمانوں کی کثیر تعداد ہے ، بروز جمعہ مسجد بھر جاتی ہے ، بلکہ تنگ دامنی کی شکایت کرتی ہے ، گائوں میں بزرگ احباب بھی ہیں ، لیکن گذشتہ دو سال سے میرا مشاہدہ ہے کہ کوئی بھی شخص ماہ رمضان کے آخری دس دن میں اعتکاف کرنے کو تیار نہیں ہوتا ، حالانکہ کئی طرح سے کئی بار اعتکاف کی اہمیت بتلائی گئی ، جو شاید فرض کفایہ ہے ، میرا دل چاہتا ہے کہ میں کم از کم آخری دس دن گائوں کی مسجد میں اعتکاف کر لوں ، چونکہ میں ملازم ہوں ، اور اپنے عہدہ کے لحاظ سے روزانہ دفتر حاضر ہونا ضروری ہوتا ہے ، کیا میں دن میں دوچار گھنٹے آفس کا کام دیکھتے ہوئے نماز ظہر سے قبل روزآنہ داخل مسجدہوکر اعتکاف پورا کر سکتا ہوں ، کیا اس طرح اعتکاف درست ہوگا؟ الجواب حامداً ومصلیا ومسلماً: یہ بات بہت افسوس ناک ہے کہ مسلمانوں کی کثیر تعداد ہونے کے باوجود گائوں میں کوئی شخص اعتکاف کے لئے تیار نہیں ، اعتکاف سنت کفایہ ہے ، اور اگر محلہ میں کوئی شخص بھی مسجد میں معتکف نہ ہو ، تو سب کے سب ترک سنت کے گنہگار ہونگے ، اس لئے گائوں کے مسلمانوں کو اس سلسلہ میں متوجہ کرنا چاہئے ، آپ نے اعتکاف کی جو صورت لکھی ہے ، امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک یہ صورت درست نہیں ، کیونکہ امام صاحب کے یہاں کسی شرعی یا طبعی ضرورت کے بغیر ایک لمحہ کے لئے بھی مسجد سے باہر نکلنا