آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: (۱) بالکل خاموشی اختیار کرنااور اسے عبادت سمجھنا (۲) سامان مسجد میں لا کر بیچنا خریدنا (۳) بے فائدہ باتیں لڑائی جھگڑا یا بیہودہ باتیں کرنا سوال: کن چیزوں سے اعتکاف فاسد ہوجاتا ہے؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: (۱) بلا عذر قصداً یا سہواً مسجد سے باہر نکلنا ( ۲)حالت اعتکاف میں صحبت کرنا (۳) کسی عذرسے باہر نکل کر ضرورت سے زیا دہ ٹھہرنا جیسے پاخانہ کے لئے گیا اور پاخانہ سے فارغ ہوکر بھی مسجدسے باہر کچھ دیر ٹھہرا رہا (۴) بیماری یا خوف کی وجہ سے مسجد سے نکلنا اور (۵)کسی مفسدصوم چیز کاپایاجانا ان سب صورتوں میں اعتکاف فاسد ہوجاتا ہے۔ سوال: کیا بے ہوشی یا جنون سے اعتکاف فاسد ہوجاتاہے؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: تھوڑی دیر کی بے ہوشی اور جنون سے بالاتفاق اعتکاف فاسد نہیں ہوتا جب تک کہ اس کی وجہ سے اعتکاف کا لگاتار ہونا منقطع نہ ہوجائے یعنی اگر دو دن یا اس سے زیادہ بے ہوشی یا جنون رہا تواس کا اعتکا ف فاسد ہوجائے گا۔اور اس صورت میں نئے سرے سے اعتکاف کرنا لازم ہوگا جب افاقہ ہوجائے۔ نفلی اعتکاف کا بیان سوال: نفلی اعتکاف کی نیت کیسے کرے اور کب کرے؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: جب کوئی شخص مسجد میں داخل ہو تو اس کو اعتکاف کی نیت کرلینی چاہئے تا کہ جب تک وہ مسجد میں رہے اس کو اعتکاف کا ثواب حاصل ہو اور اس کو مسجد میں کھانا، پینا اور سونا وغیرہ جائز ہوجائے پس جب مسجد میں داخل ہوتو اعتکاف کی نیت کیلئے یہ الفاظ کہہ لے نَوَیْتُ الْاِعْتِکَافَ مَا دُمْتُ فِیْ ھٰذَا الْمَسْجِدِیا یو ں کہے نَوَیْتُ سُنََّۃَ الْاِعْتِکَافِ اور اس کے ساتھ مسجد میں داخل ہونے کی دعا بھی پڑھ لے۔ سوال: نفلی اعتکاف کی ادنیٰ مقدار ایک ساعت ہے تو اس ساعت سے کیا مراد ہے؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: ساعت فقہا کی اصطلاح میں زمانہ کے ایک ادنیٰ جزو کا نام ہے اور پندرہ درجوں کے ساتھ مخصوص نہیں ہے یعنی دن رات کا چوبیسواں حصہ مراد نہیں ہے۔جیسا کے جنتری والوں اور نجومیوں کی اصطلاح میں ہے۔