آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اور جو مشہور ہے غلط ہے ۔ (فتاوی رشدیہ ص ۳۹۷) دعاء قنوت کے بعد درود شریف کا پڑھنا سوال: وتروں میں دعائے قنوت کے بعد درود شریف پڑھنا جیسے کہ شرح در مختار میں لکھا ہے کیسا ہے زید کہتا ہے کہ دعائے قنوت کے بعد درود شریف پڑھنا اچھا ہے ؟ الجواب حامداًومصلیاً ومسلماً :دعائے قنوت کے بعد درود شریف پڑھنا مستحب ہے فقط ۔ (فتاوی رشیدیہ ص ۳۹۷) نماز وتر کے لئے کسی خاص سورت کومعین کرنا سوال:نماز وتر میں سورئہ قدر وکافرون واخلاص واسطے مرض بواسیر کے مجرب بتلاتے ہیں اگر اس کو التزام کے ساتھ پڑھاجاوے تو کوئی قباحت تو نہیں؟ ! دانتوں کی پائیدار کے واسطے وتروں میں سورئہ نصر ولھب واخلاص کاپڑھنا مجرب بتلاتے ہیں؟ الجواب حامداًومصلیاً ومسلماً :(عن کلاالسوالین) اس میںمنشاء سوال یہ ہے کہ طاعت مقصودہ کو ذریعہ بنایاگیا غرض دنیوی کا۔ سواسمیں تفصیل یہ ہے کہ یہ ذریعہ بنانا دوقسم ہے ایک بلاواسطہ جیسے عاملوں کا طریقہ ہے کہ ادعیہ وکلمات سے خاص اغراض مقاصد دنیویہ ہی ہوتے ہیں اور دوسری قسم بواسطہ برکت دینیہ کے کہ طاعات سے اولا برکت دینیہ مقصودہوتی ہے پھر اس برکت دینیہ کو مؤثراغراض دنیویہ میں سمجھاجاتا ہے احادیث میں جو قربات اور طاعات خاصہ کی بعض خاصیتیں ازقبیل اغراض دنیوی۹ہ وارد ہیں وہ اس دوسری قسم سے ہیں جیسے سورئہ واقعہ کی خاصیت آئی ہے کہ لم تصبہ فاقۃ اور یہ دنیوی خاصیتیں جس طرح وحی سے معلوم ہوتی ہیں کبھی الہام سے بھی معلوم ہوتی ہیں پس عمل مذکورہ فی السوال بطریق اول نماز کی وضع کے خلاف ہے اور بطریق ثانی کچھ حرج نہیں۔ ۱۶؍رمضان المبارک ص۴۵ھ(تتمہ خامسہ ص۵۱۸)(امداد الفتاوی ج ۱؍ ۲۹۹) رمضان میں وتروں کا تہجد کیساتھ پڑھنا افضل ہے یا جماعت کیساتھ تراویح کے بعد سوال: جو شخص نمازتہجد میں وترپڑہتا تھا وہ رمضان شریف میں وتروں کو بجماعت ادا کرے یا بوقت تہجد