آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
پانچواں فائدہ: زکوۃ کی ادائے گی سے بندہ پر رحمت ِ خداوندی کا فیضان ہوتا ہے ، اور اللہ کی ناراضگی دور ہوتی ہے ، ترمذی شریف کی روایت ہے ’’إن الصدقۃ لتطفئی غضب الرب وتدفع میتۃ السوء ،، صدقہ یقینا پروردگار کے غصہ کو بجھادیتا ہے اور بری موت کو دفع کردیتا ہے ۔ (بری موت سے وہ موت مراد ہے جو ایمان کے ساتھ نہ ہو یا اچانک آجاوے جس کی وجہ سے وصیت وغیرہ نہ کرسکے یا موت کی گھبراہٹ سے برے الفاظ زبان سے نکل جائیں )۔ چھٹا فائدہ : زکوۃ دینے سے تزکیہ نفس حاصل ہو تا ہے ۔ خذ من اموالہم صدقۃ تطہر ہم و تزکیہم بہا و صل علیہم ان صلوتک سکن لہم واللہ سمیع علیم٭ الم یعلموا ان اللہ ہو یقبل التوبۃ عن عبادہ و یاخذ الصدقات و ان اللہ ہو التواب الرحیم ٭ ترجمہ : آپ ان کے اموال سے صدقہ لے لیجئے جو انہیں پاک کرے گا اور ان کو دعا دیجئے ۔ بیشک آپ کی دعا ان کے لئے باعث تسکین ہے اور اللہ سننے والا جاننے والا ہے ۔ کیا ان لوگوں نے نہیں جانا کہ بلاشبہ اللہ اپنے بندوں کی تو بہ قبول فرماتا ہے اور صدقات قبول فرماتا ہے اور بلا شبہ اللہ خوب زیادہ توبہ قبول کرنے والا ہے مہربان ہے ۔ ساتواں فائدہ : زکوۃ ادا کرنے کے فوائد میں سے یہ بھی ہے کہ اس کے ذریعہ حب مال کم ہو تا ہے اور تعلق مع اللہ میں اضافہ ہو تا ہے۔ آٹھواں فائدہ : ملأ اعلی کے وہ فرشتے جو زمین کے احوال سنوارنے کی محنت کرتے ہیں وہ صدقہ خیرات کرنے والے کے حق میں دعائیں کرتے ہیں ، حدیث شریف میں ہے کہ ہر صبح دوفرشتے آسمان سے اترتے ہیں ،ایک کہتاہے ’’ اللہم اعط منفقاً خلفاً،، اے اللہ خرچ کرنے والے کو عوض عطا فرما ، اور دوسرا کہتا ہے ’’ اللہم اعط ممسکاً تلفاً،، اے اللہ روکے رکھنے والے کا مال تباہ کر ۔ (رحمۃ اللہ الواسعۃ شرح حجۃ اللہ البالغۃ ج۱؍۷۴۹) نواں فائدہ : بخل وحرص جیسی بری بیماری سے نجات ملتی ہے اور فلاح دارین حاصل ہو تی ہے اللہ تعالی کا ارشاد ہے ۔و من یوق شح نفسہ فاولئک ہم المفلحون٭ ترجمہ: اور جو شحص اپنی نفس کی کنجوسی سے بچا لیا گیا سو وہ یہ لوگ ہیں جو کامیاب ہو نے والے ہیں ۔اور ایک حدیث میں ہے کہ کنجوسی اور ایمان کبھی بندے کے دل میں جمع نہیں ہو سکتے ۔ اور ایک دوسری حدیث میں ہے کہ دوچیزیں بندے میں جمع نہیں ہو سکتی ایک بخل اور دوسرے بد خلقی ( رواہ ترمذی)انسان کامزاج ہے کہ مال لینے کو تیار ہو جاتا ہے اور دینے کو تیار نہیں ہو تاہے اسی لئے زندگی میں اللہ کی رضا کے لئے مال خرچ کرنے کا زیا دہ ثواب ہے ۔ اور حضرت