آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہے لیکن زید اعتکاف کی فضیلت کو سامنے رکھتے ہو ئے اور پورے دس روز دینی ماحول ملنے کی وجہ سے اعتکاف میں بیٹھنا چا ہتا ہے تو اسکا کیا حکم ہے ؟ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: اگر زید کے والدین زید کی خدمت کے محتاج ہیں تو زید کے لئے والدین کی خدمت کرنا اعتکاف پر مقدم ہے کیونکہ ان خدمت کرنا فرض ہے اور بہت ہی باعث اجر و ثواب ہے ۔ زید کو چا ہئے کہ والدین کی خدمت کرے اور ایسے اوقات میں مسجد میں آکر نفلی اعتکاف کر لیا کرے جن اوقات میں والدین کو اسکی خدمت کی ضرورت نہیں ، ایسا کرنے سے والدین کی خدمت بھی ہوتی رہیگی اور حتی الامکان مسجد کے دینی ماحول سے بھی فیض یاب ہو تا رہیگا ۔ سوال: زید کا گھر مسجد سے قریب ہے ، اور وہ کھا نا کھا نے اور سحری کرنے کے لئے گھر جاتا کیونکہ اس کے لئے کھا نا اور سحری لا نے والا کو ئی نہیں ہے ۔ زید ایک دفعہ سحری کھا نے گھر گیا تو اپنی بیوی سے جماع کر لیا پھر نہا کر مسجد آگیا تو کیا اس کا اعتکاف باقی رہا یا فاسد ہو گیا۔ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: جی ہاں اس کا اعتکاف فاسد ہو گیا اللہ تعالی کا ارشاد ہے و لا تباشروہن و انتم عاکفون فی المساجد ۔ ترجمہ ۔ اور تم ان سے ( یعنی اپنی بیویوں ) مباشرت نہ کر و جبکہ تم مسجد وں میں اعتکاف کئے ہو ئے ۔ سوال: اگر زید نے بھولے سے ہمبستری کر لی اس کو یاد نہیں رہا کہ میں اعتکاف میں ہو ں ۔تو اس کے اعتکاف کا کیا حکم ہے ؟ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: بھولے سے ہمبستری کرنے سے بھی اس کا اعتکاف باطل ہو جائے گا ۔ اور اس پر اس اعتکاف کی قضا ایک دن یا ایک رات کرنا لازمی ہے ۔ اس دن روزہ بھی رکھنا ضروری ہے ۔ اور اگر اس نے بوس و کنار کیا اور اس کو انزال ہو گیا تو پھر اعتکاف فاسد ہو گیا ۔ اور اگر بوس و کنار سے انزال نہ ہو ا تو اعتکاف فاسد نہ ہو گا ۔ لیکن بوس وکنار سے بھی پرہیز کرنا حالت اعتکاف میں ضروری ہے ۔ و یحرم علیہ الوطئ و دواعیہ و یفسد بوطئہ و لو ناسیا او فی اللیل و باللمس و القبلۃ و الوطئ فی غیر الفرج ایضا ان انزل و الا فلا ۔( ملتقی الابحر فی فروع الحنفیۃج۱ص ۳۱۵) سوال:ایک معتکف بھولے سے چند لمحات کے لئے مسجد سے بلاعذر نکل گیا تو کیا اس کا اعتکاف باقی رہا ۔ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: اس کا اعتکاف فاسد ہو گیا ۔ فاذا خرج من المسجد و لو ناسیا ساعۃ بلاعذر فسد اعتکافہ عند الامام لوجود المنافی ، و لو قلیلا ، و ہو القیاس ۔۔ و عندہما