حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
۴۶…فضائل جمعۃ المبارک ، مرتبہ صابر علی اختر مدرس مدرسہ یعقوبیہ بولٹن مارکیٹ کراچی، ۱۳۹۷ھ ص :۴۶۔ (یہ حکیم الاسلامؒ کی ایک علمی تقریر ہے جس میں فضائل جمعہ کے موضوع پر علم و منطق کے بحر ذخار سے آپ کے حساس ذوق نے جواہرات کے انبار لگا دیئے)۔ ۴۷…فکر اسلامی کی تشکیل جدید ، ترتیب مولانا حسین احمد نجیب، ناشر محمد عثمان میمن لیاقت آباد کراچی نمبر ۱۹، (یہ تقریر جامعہ طیبہ دہلی کے ’’ذاکر حسین انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سٹڈیز‘‘میں ۲۶؍ دسمبر ۱۹۷۶ء کو فرمائی) صفحات :۴۸۔ ۴۸…فلسفہ موت، مرتبہ قاری عبد الکریم میلسی، ادارہ کریمیہ اندرون شیر انوالہ گیٹ لاہور، ۱۹۷۹ء صفحات ۶۴۔ (یہ کتابچہ حضرت کی چندتقاریر پر مشتمل ہے جو آپ نے مئی ۱۹۷۸ء میں دارالعلوم خیر المدارس میں جلسہ دستار بندی کے موقع پر ارشاد فرمائی تھی)۔ ۴۹…فلسفہ نماز ادارہ اسلامیات لاہور طبع دوم ستمبر ۷۸ء صفحات :۱۶۰۔ (کتاب کے آخر میں امام غزالی کا ایک چھوٹا سا رسالہ آداب نماز بھی شامل کیا گیا ہے)۔ ۵۰…فلسفلہ نماز و تبلیغ مرتبہ سید شبیر علی شاہ صاحب ، ناشر دارالعلوم تعلیم القرآن متصل ڈنگی کھوئی راولپنڈی (یہ تقریر آپ نے کمپنی باغ راولپنڈی کے وسیع میدان میں ۲۸؍ اگست ۱۹۵۰ء کو ایک عظیم اجتماع میں فرمائی) ۵۱…کیا تبلیغی کام ضروری ہے، (یہ کتاب تبلیغ سے متعلق حضرتحکیم الاسلامؒ کی کئی تقاریر کا مجموعہ ہے) صفحات :۲۴۔ حوالہ تبلیغی جماعت پر اعتراضات اور ان کے جوابات مولفہ حضرت شیخ الحدیث مولانا محمدزکریا صاحب رحمۃ اللہ علیہ۔ ۵۲…مذاہب عالم میں اسلام کے تین بنیادی امتیازات (عقل ، نقل، استناد) کتب خانہ محمودیہ دیوبند یوپی انڈیا۔ ۵۳…معجزات انبیاء مرتبہ قاری عبد الکریم میلسی ادارہ کریمیہ تعلیم القرآن اندرون شیر انوالہ گیٹ لاہور ، ستمبر ۱۹۸۰ء۔ (یہ تقریر ۲۳؍ جون ۱۹۶۲ء کو دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک پشاور میں حضرت حکیم الاسلامؒ نے ارشاد فرمائی) ۵۴…معجزہ کیا ہے؟ ادارہ اسلامیات ۱۹۰؍ انار کلی لاہور، بار اول اگست ۷۸ء صفحات: ۹۵۔ (اس تقریر میں انتہائی مربوط اور دلچسپ انداز میں معجزوں کی حقیقت، انبیاء علیہم السلام کے ہاتھوں پر ان کے ظہور