حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
مو لا نا نجم الحسن مدرسہ امدا العلوم خانقاہ اشرفیہ تھانہ بھون ضلع مظفر نگر یوپی : مکر می و محتر می مو لا نا محمد سالم صاحب زیدت معالیہم سلام مسنون مع اخلاص مقرون حضرت مہتمم صاحبؒ کی وفات حسرت آیات ہم سب کے لیے موجب قلق اور باعث رنج ہے۔ انا للّٰہ و انا الیہ راجعون ،ان للہ مااخذ و اعطی و کل شیئٍ عندہ اجل مسمی جناب کی نظروں سے اوجھل نہیں ہے ، تعزیت کے مستحق تو ہم سب ہیں ۔ آپ کو صبر و استقلال کی تلقین کر نا گو یا لقمان کو حکمت کا در س دینا ہے ،اللہ حضرت حکیم الاسلام نور اللہ مرقدہ کے ساتھ رحمت و غفران و رفع درجات کا معاملہ فرمائے۔آمین ؎ جو تھے نوری رہ گئے افلاک پر مثل تلچھٹ رہ گئے ہم خاک پر ایصال ثواب اور دعائے مغفرت کا سلسلہ جاری ہے ۔ ……v……