حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
محترم جنا ب شوکت علی فہمی صاحب، ایڈیٹر دین دنیا، جامع مسجد : محترمی مو لوی محمد اسلم صاحب السلام علیکم ریڈیو اور اخبارات سے یہ معلوم کر کے انتہائی قلق ہو ا کہ حضرت مو لا نا محمدطیب صاحبؒ ہم سے جدا ہو گئے ، یہ حادثہ صرف آپ کے لیے اور آپ کے خاندان ہی کے لیے ایک بہت بڑا حادثہ نہیں ہے ، بلکہ مسلمانان ہند کا بھی ایک ایسا نقصان عظیم ہے جس کی شاید زمانہ دراز تک تلا فی نہیں ہو سکے گی ۔ ہمارے ملک میں یو ں تو پہلے ہی قحط الرجال ہے اور اب اس میں اور بھی اضافہ ہو گیا ، اس میں ذرا بھی شک نہیں ہما را ملک ایک ایسے عالم بے بدل ، سحر بیان مقرر اور مجسم اخلاق سے محروم ہو گیا ہے ، جسے کہ بری طرح سے محسوس کیا جائے گا ، مجھے بھی اس حادثہ عظیم میں اپنا شریک غم تصور کیجئے اور میری جانب سے سب ہی متعلقین سے تعزیت فرمادیجئے ۔ ……v……