حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
حضرت مو لا نا محمد رشید بزرگ صاحب سملک ڈابھیل : مخدوم محترم زید مجدکم السامی السلام علیکم و رحمۃ اللہ و بر کا تہ مزاج شریف !بعد یہ کہ ریڈیو اور اخبار کے ذریعہ وا لد محترم کی وفات کی اطلاع پاکر دلی رنج ہوا ، اناللہ و انا ا لیہ راجعون ۔اللہ تعالیٰ غریق رحمت فر ما کر درجات عالیہ سے سر فراز فرمائیں ، احقر مو لا نا مرحوم و مغفور کے دور اہتمام میں سات سال سے زائد دارالعلوم میں رہا ہے، یقینا ان کی وفات امت محمدیہ ؐ کے لیے نقصان عظیم کا در جہ رکھتی ہے ، دعا ہے کہ حق جل مجدہ مولا ناؒ کی مغفرت فر ما کر در جا ت عالیہ سے سر فراز فرماویں اور ان کی نیکیوں کو قبول فرمادیں اور امت کواس کا بہترین بدل عطا فر ما ویں ۔آمین اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرما کر ان کی ہر طرح سے مدد فر ما ویں ، احقر ا س خط کے ذریعے جملہ پسماندگان قاسمی برادری کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کر تا ہے ۔ ……v……