حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
شب بیدار اور ہمہ وقت مشغول کار رہتے تھے۔ ان کی مجلس پر شکوہ اور موجب طمانیت ہوتی تھی۔ کئی عربی قصیدے اور کئی مفید ترین تصانیف آپؒ کا ورثہ ہیں ،جو امت کو ملیں ۔ ان میں ’’اشاعت اسلام‘‘ ایک معرکۃ الآرا تصنیف ہے جو مقبول خواص و عام ہے۔ اس کے علاوہ ’’اسلام میں مشورہ کی اہمیت ‘‘ قرآنی آیات احادیث نبویؐ اور علماء و فقہاء کے اقوال کی روشنی میں مشورہ کی اہمیت اور فضیلت پر ایک مدلل تالیف ہے۔ آپ عربی زبان کے بہترین ادیب اورشاعر تھے۔ ’’قصیدہ لامیۃ والمعجزات‘‘ اور متعدد قصائد آپ کے طبع شدہ ہیں ، جو قصائد الحبیب کے نام سے مشہور ہیں ۔ بہر حال آپؒ ایک جیّد ترین عالم، محدث فقیہ اور بہترین مدبر و منتظم تھے۔ ۱۹۳۰ء میں رحلت فرمائی، حق تعالیٰ درجات بلند فرمائے۔ آمین۔ (۱۹)شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانی ؒ شیخ الاسلا م علامہ شبیر احمد عثمانی ؒ آسمانِ شریعت کے درخشندہ آفتاب ،عظیم محدث، جلیل القدر مفسر،متکلم فقیہ، سحر بیان خطیب، اعلیٰ درجے کے انشا پر داز،بلند پایہ سیاست داں اور آپ علم و عمل کا سرچشمہ تھے: حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی ؒ فرماتے ہیں : ’’اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے شیخ الاسلام علامۂ زماں ، محققِ دوراں مولانا شبیر احمد عثمانیؒؒ کو دنیائے اسلام کا درخشندہ آفتاب بنایا تھا۔ ان کی بے مثل ذکاوت، بے مثل تقریر، عجیب و غریب حافظہ، عجیب و غریب تبحر کمالاتِ علمیہ ایسے نمایاں اوصاف ہیں ۔ کہ کوئی شخص منصف مزاج انکار نہیں کر سکتا۔ ‘‘ حضرت مو لا نا سید سلیمان ندویؒ فرماتے ہیں : ’’علامہ عثمانیؒ اپنے وقت کے زبردست متکلم، نہایت خوش بیان مقرر، محدث و مفسّر، محقق و مدبر تھے۔ حلقہ ٔ علماء میں ایسا قادر الکلام مقرر اور ایسا بلیغ البیان خطیب شاید اب تک میسّر نہ ہوا ہوگا۔ جب آپؒ تقریر کے لیے کھڑے ہوتے تو یوں معلوم ہوتا کہ علم و کمال کا سمندر موجیں مار رہا ہے اور علم و عرفان کی سوتیں رہ رہ کر ابل رہی ہیں ۔ وہ تحریر و تقریر میں اپنے وقت کے امام تھے۔ حکیم الاسلام حضرت مولانا محمد طیب صاحب ؒفرماتے ہیں : ’’شیخ الاسلام حضرت مولانا شبیر احمد عثمانی ؒ، حضرت شیخ الہند مولانا محمود حسن صاحب قدس سرہٗ کے معتمد علیہ تلامذہ میں سے تھے غیر معمولی ذہانت و ذکاوت کے حامل تھے۔ علم مستحضرتھا اور بڑا منقّح علم تھا۔ علوم عقلیہ سے خاص ذوق تھا۔ منطق و فلسفہ اور علم کلام میں غیر معمولی دسترس تھی۔ حکمتِ قاسمیہ کے بہترین شارح