حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
حضرت مو لا نا احمد اشرف صاحب، مہتمم دار العلوم اشرفیہ عربیہ راندیر سورت گجرات : محترم المقام مو لا نا الحاج محمد سالم صاحب زید مجدہ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و بر کا تہ بعد از سلام و عافیت کے والد ماجدؒ ہمارے بہت قدیم مشفق تھے اور ہمارا قدیم تعلق تھا مر حوم کی وفات کی خبر سن کر از حد صدمہ ہو ا فون سے خبر سنتے ہی آپ پر ٹیلیگرام کیا تھا جو ملا ہو گا اور دار العلوم اشرفیہ راندیر میں احقر کی صدارت میں تعزیتی جلسہ ہوا ، جس میں مر حوم و مغفور کی وفات پر اظہار غم کیا گیا ۔ تمام اساتذہ و طلبا نے قرآن کریم کی تلاوت کر کے مو لا نا مرحوم کو ایصال ثواب کیا اور شیخ الحدیث دار العلوم اشرفیہ مو لا نا الحاج محمد رضا اجمیری صاحب دامت فیوضہم نے حضرت والا کے مختصر حالات و کمالات بیان کیے ۔ بعد ا زاں مر حوم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور آپ تمام پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی تو فیق کی دعا کی گئی ، خدا پاک قبول کرے ۔آمین ثم آمین ۔ ……v……