حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
مولانا ابرار احمد قاسمی دیو بندی : محترم بھائی اسلم زید مجدکم السلام علیکم و رحمۃ اللہ و بر کاتہ انتہائی صدمہ اور رنج ہوا اس بات کو سن کر کہ بھا ئی جی رحلت فر ما گئے اس جانکاہ حادثہ سے ایسی حالت ہو گئی بیان نہیں کر سکتا یقین نہیں آتا تھا ، ریڈیو میں جب الاؤنس ہوا دل پھٹ گیا کئی روز سے خط لکھنے بیٹھتا ہوں نہ دماغ کام کرتا ہے نہ ہی قلم چلنے کو تیار ہے اور یہ سوچتا تھا کہ اپنے بھائی اسلم کو کن الفاظ میں تعزیت پیش کروں بخدا اس وقت بھی کچھ سمجھ میں نہیں آرہا تھا ، اس اندوہناک حادثہ کی بر داشت کہاں ، اللہ رب العزت حضرت مو لا ناؒ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عنایت فر ما کر جنت الفردوس عطا فرماوے آمین ہم ہر وقت دعا کر تے ہیں اہلیہ ابرار احمد ارشاد احمد اور تمام بچے سب کو بہت ہی افسوس اور صدمہ و ملال ہے ، سب دعا کر تے ہیں اے اللہ تو اپنی رحمت کا ملہ کے صدقہ حضرت مہتمم صاحبؒ کو کر وٹ کروٹ چین و راحت نصیب فر ما، یا اللہ با ل بال مغفرت فر ما ، یا اللہ تو اپنے فضل وکرم سے خاندان قاسمی کے ہر فرد کو صبر جمیل عطا فرما، تمام متعلقین کو صبر کی دولت سے ما لا مال فر ما ، بھا ئی اسلم صبر سے کام لینا ہم سب تمہارے سب کے غم میں برابر شریک ہیں تفصیل معلوم کر نے کے لیے بے چین ہوں ، کسی کا خط تفصیل لے کر نہیں آتا کہ آخر میں کیسی طبیعت ہو گئی تھی نماز کس نے پڑھائی کتنے آدمی جنازہ میں شریک ہوئے بھائی طاقت پر واز نہیں ورنہ اڑکر تمہارے سے مل کر اپنے غم کو ہلکا کر لیتا ، جب بھا ئی جی ؒ کا خیال آجاتا ہے تو کیسا دماغ ہو جاتا ہے گھر و دیوار بھی رو تے ہی ہوں گے ، آہ ثم آہ ۔؎ آہ گل چینِ اجل تجھ سے نادانی ہو ئی پھو ل وہ توڑا کہ گلشن بھر میں ویرانی ہو ئی اللہ رب العزت ہم سب کو صبر عطا فر ما ، بھا ئی جان سے بھی تعزیت پیش کرنا اعظم آگئے ہو ں گے حمیرہ آپا کہا ں ہیں ،ذرا فر صت ملنے پر دو لفظ لکھ دوگے ، مجھے بھی تسلی ہو جاوے گی ، اہلیہ سے اور بچوں سے سلام و دعا کہنا ، میں اور اہلیہ اور سب بچے آپ کے غم میں برابر شریک ہیں ۔آج کل جامع مسجدمیں امامت کے منصب پر ہوں ۔