حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
حکیم الاسلام حضرت مولانا محمد طیب صاحبؒ* حیات تیری نئے جہاں میں وقار بخشِ علومِ نو ہے تری جبیں پر جبینِ قاسم کی دل نواز و حسین ضو ہے تری صدا کو بصیرتوں کی فضا کا الہام کردیا ہے حکیم الامت نے اک نظر میں حکیم الاسلام کردیا ہے خد اکے فضل و کرم سے دیں کا مقامِ محمود مل گیا ہے تو ہے وہ غنچہ جو زندگی کی خزاں سے ٹکرا کے کھل گیا ہے ترے تفکر میں قرنِ اوّل کی عظمتوں کا نشاں ملے گا تری خطابت میں عبرتوں کا تصور جاوداں ملے گا مری نظرمیں نئے زمانے کا فخر مصر و حجاز تو ہے کیا جسے منکشف مشیت نے وہ حقیقت کا راز تو ہے رشید کے باغِ آرزو کا نگاہ افروز پھول تو ہے ملا دوامِ بہار جس کو گلِ ریاضِ رسول تو ہے جہاں گیا تو وہیں اکابر کا رنگِ اعزاز دیں بڑھایا رہے گا تا عمر تیرے سر پر خدا کی رحمت کا خاص سایا حوادث دہر تیری شہرت نہ زندگی بھر مٹا سکیں گے ترے قدم کی بلندیوں کو عروج والے نہ پاسکیں گے ……v……