حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
مو لا نا محمد ابوبکر صاحب، مکتبہ اثریہ، قاسمی منزل، غازی پوری : محترم المقام جناب مو لا نا محمد سالم صاحب زید مجدکم السلام علیکم و رحمۃ اللہ و بر کا تہ کل شب ریڈیو سے حضرت حکیم الاسلام نو ر اللہ مر قدہ کے حادثہ رحلت کی جانکاہ خبر ملی اور دل و دماغ پر صاعقہ اثر بن کر گری ، حضرت رحمۃ اللہ اگر چہ اپنی عمر طبعی کو پہو نچ چکے تھے مگر یہ توقع نہ تھی کہ علم و عمل اور فضل وکمال کی یہ گراں قدر شخصیت اتنی جلد ہم سے رخصت ہو جا ئے گی ، یہ حادثہ صرف ہم وا بستگان دارالعلوم ہی کے لیے نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کے لیے ایک زبر دست حادثہ ہے ،اللہ تعالیٰ ہم سب کو اور خصوصاً حضرت کے متعلقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔ افسوس اس دور انحطاط میں یہ ساری با کمال ہستیاں ہم سے ایک ایک کر کے رخصت ہوتی چلی جارہیں ہیں اور دنیا ئے علم وفضل سونی ہو تی چلی جارہی ہے ، خدا کرے حضرت کے علوم کی حفاظت کا کو ئی بندو بست ہوسکے ، اس کی کو شش ہم سب کا دینی فریضہ ہے یہ میرے کلمات تعزیت گھر کے افراد کو آپ پہنچا دیں ۔ ……v……