حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
تعزیتی قرار داد ،باشندگان نگینہ، ضلع بجنور : نگینہ ضلع بجنور میں حکیم الاسلام حصرت مو لا نا محمد طیب صاحبؒ مہتمم دارالعلوم دیو بند کے سانحۂ ارتحال پر باشند گان نگینہ کا ایک عظیم الشان تعزیتی اجلاس جا مع مسجد میں تمام پارٹیز پر مشتمل زیر صدارت حکیم محمدعارف صاحب ، مفتی جلیل احمد سابق۔ ایم ۔ایل۔اے ۔ و حاجی راشد ضمیر کے انتظام میں منعقد کیا گیا جس میں مندر جہ ذیل حضرات نے حضرت مو لا نا محمد طیب مر حوم کے حالات زندگی پر روشنی ڈالتے ہو ئے ان کی عظیم اسلا می خدمات اور دار العلوم دیو بند کے دور اہتمام کی کا میابیوں کا تذ کر ہ کیا اور موصوف کو خراج عقیدت پیش کیا گیا مقررین میں (۱) مفتی جلیل احمد صاحب سابق ایم۔ ایل اے (۲)عزیز الرحمن صاحب ایم۔ایل۔ اے کانگریس آئی (۳)ذکاوت حسین صاحب ایڈو کیٹ نما ئندہ مسلم مجلس (۴)قاضی مسعود علی جمعیۃ علماء (۵)ماسٹر اختر زیدی جماعت اسلامی (۶)مو لا نا محمد عارف صاحب لو ک دل (۷)خورشید احمد نمائندہ تنظیم طلباء (۸)مو لا نا سعید احمد صاحب نمائندہ مدارس اسلا میہ (۹)مو لو ی محمود الحسن صاحب نمائندہ دار العلوم دیو بند ہیں ،جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔ مو لوی خلیل احمد صاحب نے قرآن پاک کی تلاوت کی اور ایک تعزیتی نظم انیس احمد نے پیش کی اور مندرجہ ذیل تجویز تعزیت منظور کی گئی ۔ باشند گان نگینہ کا یہ عظیم اجلاس حکیم الاسلام حضرت مو لا نا محمد طیب صاحبؒ مہتمم دار العلوم دیو بند کے سانحۂ ارتحال پر اپنے گہر ے دلی رنج وغم کا اظہار کر تا ہے اور عالم اسلام کا ایک عظیم ناقابل تلافی نقصان محسوس کر تا ہے ۔ بلا شبہ حکیم الاسلام حضرت مو لا نا محمد طیب صاحبؒ کی پو ری زندگی علم دین کی اور حدیث کی خدمت کرتے ہو ئے گذری اور علوم دینیہ کی تر ویج و اشاعت ان کی زندگی کا لازم حصہ بن کر گذرا نہ صرف ہندوستان بلکہ پو رے عالم اسلام میں ان کے علمی کا ر نامے مشعل راہ ثابت ہو تے رہیں گے ۔