حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
وحید الدین ملک صاحب، وائس چانسلر یونیورسٹی آف کشمیر سری نگر ،واختر ملک : محترم المقام جناب غازی صاحب وبہن نازلی صاحبہ ! پرسوں ٹی وی اور ریڈیو پر معززومحترم بزرگوار جناب مولانا محمد طیب صاحبؒ کے انتقال پرملال کی خبر سن کر بے حد صدمہ ہو ا خدا وند کریم مرحوم کو غریق رحمت کرے۔آمین ! وہ آپ ہی کے نہیں ہمارے بھی بزرگوار محترم تھے اور مدینہ منزل کی وساطت سے ہم بھی ان کے اتنے ہی معتقدین میں سے تھے جتنے کہ مرحوم مولو ی مجید حسن صاحب ۔ آپ لوگوں پر جو صدمہ جانکاہ گزرگیا ، اسکا اندازہ تو نہیں کیا جاسکتا لیکن پھر بھی اس حادثہ فاجعہ میں ہم دونوں آپ لوگوں کے برابر کے شریک ہیں اور خداوند کریم سے دست بدعاہیں کہ آپ سب پسماندگان کو صبر جمیل اور مرحوم کو جنت الفردوس عطا ہو ، آمین نیز دینی علوم کے میدان میں جو بھاری خلاء پیدا ہوگیا ہے اس کو پُر کرنے کیلئے جلد کوئی دوسرا نعم البدل عطاء فرمائے ۔آمین ۔ ……v……