حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
(حضرت مو لا نا )سعید احمد اکبر آبادی : محب و مکرم ،محترم مو لا نا محمد سالم صاحب ! السلام علیکم میں سفر میں تھا، کل دہلی پہنچا تو حادثہ فاجعہ کا علم ہوا، سن کر سخت صدمہ اور رنج ہوا ، یہ حادثہ صرف ایک خاندان یا ایک ادارہ ،یا کسی ایک ملک کا حادثہ نہیں ہے ، بلکہ حضرت شیخ الحدیث مو لا نا محمد زکریا صاحبؒ کی وفات کے بعد تمام عالم اسلام کا سب سے بڑا المیہ ہے ، حضرتؒ کی وفات پر دیو بندی مکتبۂ فکر کا ایک اہم دور ختم ہو گیا ، انا للّٰہ و انا الیہ راجعون ۔ ’’ماہنامہ بر ہان‘‘ اس سلسلہ میں اپنا فر ض ادا کر ے گا ، چار پانچ دن میں میں خود ہی حاضر ہوں گا ، سردست آپ مو لا نا محمد اسلم ، میاں اعظم اور دوسرے اعزاو اقربا میری طرف سے تعزیت قبول فر مائیں ، دعا ہے اللہ تعالیٰ حضرت مر حوم کو جنت الفردوس میں مقام جلیل عطا فر ما ئے اور آپ سب کو صبر جمیل کی تو فیق عطا ہو ۔ آمین ……v……