حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
مکتوب مکرمی مزاج شریف گرامی نامہ صادرہوا نفحاۃالانس کے اردومیں ترجمہ کئے جانے کی اطلاع سے خوشی ہوئی، خداوند قدوس کامیابی عطا فرمادے۔ مشائخ نقشبندیہ کے حالات کی ایک بہت اچھی کتاب اردو میں منتقل ہوجائے گی، اس سلسلہ میں مندرجہ ذیل کتب سے مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔ (۱) حالات نقشبندیہ مجدّدیہ تالیف محمد حسن نقشبندی۔ (۲)منشور طریقت حالات مرزا مظہر جانِ جاناں ؒ۔ (۳)تذکرہ مجدّد الف ثانیؒ : تالیف مولانا محمد منظور نعمانی۔ (۴)سالک السالکین، جلد اوّل، مطبوعہ آگرہ پریس (۵)تذکرۃ العابدین: تالیف مولوی نذیر اختر صاحب یہ صرف ان کتابوں کے نام درج کئے گئے ہیں جو دارالعلوم دیوبندکی لائبریری میں موجود ہیں ورنہ اس موضوع پر اور بھی بہت سی کتابیں مل سکتی ہیں ۔ امید ہے کہ مزاج گرامی بعافیت ہوگا۔ والسلام محمد طیب مہتمم دارالعلوم دیوبند ۳؍۹؍۸۷ھ