حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
مکتوب محترمی زید مجدکم سلام مسنون! گرامی نامہ نے ممنون یاد آوری فرمایا۔ حضرت مولانا عبیداللہ سندھیؒ پر مقالہ کی تیاری کے لئے جہاں تک مرسلہ مقالہ کے خاکہ کا تعلق ہے وہ ماشاء اللہ بڑی محنت اور کافی غور و فکر اور کاوش سے تیار کیا گیا ہے۔ البتہ پہلے دوسرے اور تیسرے باب میں جو کچھ کمی محسوس ہوتی ہے جسے اس طرح دور کیا جاسکتا ہے کہ ان ابواب میں علی الترتیب حسب ذیل عنوان بڑھادئیے جائیں ۔ (۱)قبول اسلام کا سبب، (۲)دارالعلوم سے علمی اور فکری وابستگی، (۳)طریق درس کی خصوصیات، (۴)اندازِ فکرو نظر۔ خاکہ کے بعد دوسرا مرحلہ متعلقہ مواد کی فراہمی کا ہے تو ظاہر ہے کہ اس سلسلہ کی فہرست کتب تیار کی ہوگی، اگر اس کی نقل ارسال فرمائی جائے تو اس پر غور کرکے اگر کچھ اضافہ ممکن ہوسکتا تو ضرور کردیا جائے گا، یہ اس لئے عرض کیا گیا کہ اگر یہاں بھی صرف ان ہی کتابوں کی فہرست تیار ہوسکی جو آپ پہلے سے تیار کرچکے ہیں تو وقت بھی ضائع ہوگا اورمحنت بھی اکارت جائے گی، اس لئے بہتر یہی ہوگا کہ آپ اپنی مرتبہ فہرست یہاں بھیج دیں تو اس پر اضافہ ممکن ہوسکا تو بسہولت ہوجائے گا۔ یہ اطلاع غالباً آپ کے لئے باعث مسرت ہوگی کہ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے پچھلے دنوں یونیورسٹی کے لکچرر قاری رضوان اللہ صاحب، حضرت مولانا سید محمد انور شاہ کشمیریؒ پر تحقیقی مقالہ لکھ کر پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگری حاصل کرچکے ہیں اور اب قاری صاحب قاہرہ یونیورسٹی سے دارالعلوم دیوبندپر ڈاکٹریٹ کر رہے ہیں ۔مسلم یونیورسٹی علیگڑھ ہی کی ایک طالبہ شفقت فاطمہ فریدی حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی پر ڈاکٹریٹ کر رہے ہیں اور دارالعلوم سے ممکن حد تک ان حضرات کی علمی و فکری رہنمائی کی جارہی ہے۔(۱۰۸) والسلام محمد طیب مہتمم دارالعلوم دیوبند ۴؍۱۱؍۸۸ھ