حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
جس کا جامع اور مختصر صیغہ یہ ہے: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا محَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ بِعَدَدِ کُلِّ مَعْلُوْمٍ لَّکَ۔ تِلْکَ عَشَرَۃٌ کَامِلَۃٌکلمات عشرہ کا قرآن سے ثبوت اور وجوب اب ان اذکار کا قرآن و حدیث سے ثبوت بھی ملاحظہ ہو: فرمایا : ’’ان دسوں کلموں کا مآخذ قرآن حکیم میں ہے جس میں ان کے ورد رکھنے و پڑھتے رہنے کا امر فرمایا گیا ہے: (۱)ذکر تسبیح کے بارے میں ارشاد ہے وَ سَبِّحُوْہُ بُکْرَۃً وَّ اَصِیْلاً اور صبح و شام اس کی تسبیح کرتے رہو۔ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْاَعْلٰی آپ اپنے پروردگارعالی شان کے نام کی تسبیح کیجئے۔ فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّکَ الْعَظِیْمِ سو اپنے عظیم الشان پروردگار کی تسبیح کیجئے۔ (۲)ذکر تحمید کے بارے میں حکم دیا گیا قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰٗہِ وَ سَلاَمٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی آپ کہئے کہ تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے سزاوار ہیں اور اس کے ان بندوں پر سلام ہو جن کو اس نے منتخب فرمایا وَ قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ سَیُرِیْکُمْ اٰیَاتِہٖ فَتَعْرِفُوْنَھَا اور آپ کہہ دیجئے کہ سب خوبیاں خالص اللہ کے لئے ہی ثابت ہیں جو عنقریب اپنی نشانیاں دکھلادے گا ور تم ان کو پہچانو گے۔ (۳)ذکر توحید کے بارے میں ارشاد ہے فاعلم انہٗ لا الٰہ الا اللّٰہ جان رکھ کہ نہیں ہے کوئی معبود مگر اللہ۔ (۴) ذکر تکبیر کے بارے میں ارشاد ہے وَکَبِّرْہُ تَکْبِیْرًا اور اس کی خوب بڑائیاں بیان کیا کیجئے۔ دوسری جگہ ارشاد ہے وَ رَبَّکَ فَکَبِّرْ اور اپنے رب کی سو بڑائی کر۔ (۵)ذکرِ توبہ و استغفار کے بارے میں ارشاد فرمایا ہے یٰاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا تُوْبُوْا اِلَی اللّٰہِ تَوْبَۃً نَّصُوْحًا اے ایمان والو! تم اللہ کے آگے سچی توبہ کرو۔ ایک جگہ ارشاد ہے وَ تُوْبُوْا اِلَی اللّٰہِ جَمِیْعًا اَیُّھَا الْمُؤْمِنُوْنَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ۔ اور مسلمانوں تم سب اللہ کے سامنے توبہ کرو تاکہ فلاح پائو۔ ایک جگہ ارشاد ہے وَاسْتَغْفِرْ لَذَنْبِکَ وَلِلْمُؤْمِنِیْن اور مغفرت چاہو اے پیغمبر اپنی خطا کے لئے اور مؤمنین کے لئے۔