حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
مولانا محمد ابراہیم قاسمی ،مدرسہ ناشرالعلوم پانڈولی ضلع سہارنپور : مخدومنا المکر م حضرت استاذ نا المحترم جناب مولانا محمد سالم صاحب زیدت معالیکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ٗ امید کہ مزاج گرامی بعافیت ہوں گے۔ افسوس صد افسوس آج ڈیڑھ بجے شام حضرت سید ی ومرشدی قبلہ، محترم حکیم الاسلام مولانامحمد طیب صاحب ؒکی اچانک خبر اس دارفانی سے دار بقاء کی طرف چلے جانے کی ملی یہ خبر سنتے ہی زمین پیر تلے سے نکل گئی اور آنکھ سے آنسوئوں کا قطرہ موجزن ہو کر بے تحاشہ جاری ہو نے لگے ۔ عالم اسلام کا منور وروشن چراغ آہ آج ہمیشہ کیلئے گُل ہوگیا ایسا حلیم الطبع ومتحمل ا لمزاج شخص ہم نا اہلوں کو چھوڑکر اپنے رب حقیقی سے جاملا یہ خبر ملنے کے بعد فی الوقت جتنے طلباء مدرسہ میں موجود تھے قرآن شریف پڑھواکر حضرت مرحوم کیلئے ایصال ثواب کراکر پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاء کرادی گئی۔ اللہ رب العزت حضرت مرحوم کی مغفرت فرماکر اعلی علیین میں ہمیشہ ہمیش کیلئے جگہ عطاء فرماوے۔ آمین ثم آمین ……v……