حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
لے کر ضرورت مندوں کو دیا جائے) ورنہ تنافر بلکہ تعاند قائم ہو جائے جیسا کہ اب قائم ہے اور بے قید سرمایہ داری کی وجہ سے دنیا جہنم زار بھی ہوجاتی ہے۔ حج میں تعارفِ باہمی مشرق ومغرب کا میل جول، قومی وحدت، جو تمدن ومعاشرت کی بہترین اساس ہے اور جس پر تجارتی، سیاسی، اقتصادی تعلقات ہمہ گیر ہوسکتے ہیں ۔ روزہ صحت کے لئے ضروری ہے صوموا لصحوا (روزہ رکھو صحت پاؤگے) فاقہ اور بھوک چھوڑ کر کھانے سے بہتر طباً کوئی علاج نہیں جیسا کہ چار طبیبوں میں ہندی نے ہلیلہ، رومی نے مصطگی، عراقی نے گرم پانی جس سے معدہ دھل جائے اور عربی نے بھوک چھوڑ کر کھانا بتلایا۔ شریعت نے یہی بارہ مہینہ بھوک چھوڑ کر کھانے اور ایک مہینہ بھوکا رہنے کا امر کیا۔ صدقات سے تزکیہ کے ساتھ ربط ِباہمی اور حسنِ تعلقات وحسنِ معاشرت ومحبوبیت کی تعلیم دی: وَلَوْاَنَّہُمْ اَقَامُوا التَّوْرَاۃَ وَالْاِنْجِیْلَ وَمَـآ اُنْزِلَ اِلَیْہِمْ مِّنْ رَّبِّہِمْ لَاَ کَلُوْا مِنْ فَوْقِہِمْ وَمِنْ تَحْتِ اَرْجُلِہِمْ۔ جہاد پر حوصلہ مندی ،صحت وقوتِ بدنی، غنائم سے رزق کا اضافہ یعنی مالِ غنیمت جس میں اقسام اقسام کے اموال آتے تھے: جعل رزقی تحت ظل رمحی برّالوالدین یزید فی العمر۔ یعنی فقط روزہ اور زکوٰۃ ہی کی تعلیم نہیں دی گئی جس میں سے مال ولذات کو اپنے سے دور کیا جاتا ہے بلکہ جہاد کی تعلیم بھی دی گئی جس میں مال حاصل ہوتا ہے مگر عزت وشوکت اور خودداری کے ساتھ ،گویا مداخل ومخارج دونوں بتلائے، نہ رہبانیت سکھلائی ،پھر جو امور خالص طبعیاتی اور معاشرتی تھے، جیسے کھانا پینا، سونا جاگنا، ان میں مفادِ اخروی کی صورتیں پیدا کردیں جو محض نیت اور ذرا سے دھیان سے حاصل ہوجاتی ہیں اور کھانا پینا، سونا جاگنا، چلنا پھرنا، جماعِ زوجہ سب عبادت ہوجاتا ہے۔ بشرطیکہ نیت صحیح رکھی جائے ‘‘۔ڈاڑھی کے ثبوت کے چار طریقے بعض لوگ کہتے ہیں کہ داڑھی کا ثبوت قرآن کی کس آیت اور کس حدیث سے ہے؟ اور جواب دینے والے مفصل و مدلل جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں ، مگر پھر بھی اطمینان کی شکل پیدا نہیں ہوپاتی، حکیم الاسلامؒ نے اتنے مختصر،جامع اور سہل انداز میں ثبوتِ داڑھی کی چار دلیلیں ذکر فرمادیں ، خدا توفیق دے تو عمل کے لئے یہی بہت ہے۔ بے توفیقوں اور کج بحثیوں کے خوگر آیات و احادیث کو بھی اپنی کٹ حجتیوں کے سامنے کچھ نہیں سمجھتے۔