حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
معاذ الاسلام صاحب، دیپا سرائے، سنبھل ،ضلع مرادآباد : مخدومی حضرت مولانا محمد سالم صاحب زیدت معالیکم سلام مسنون حضرت اقدس ؒکی وفات حسرت آیات کی اطلاع اگرچہ ریڈیو وغیرہ پر دن میں ہی آچکی تھی مگر مجھے بعد المغرب اطلاع ہوئی۔ تدفین میں عدم شرکت کابڑا افسوس ہے۔ حضرت اقدس ؒکی رحلت ایک فرد کی نہیں بلکہ ایک عہد اور دار العلوم کی صد سالہ تاریخ کا خاتمہ ہے۔ حضرت کی جدائی ہم سب کے لئے ایک عظیم اور ناقابل تلافی سانحہ ہے۔ علم وعمل حقائق ومعارف کا عدیم المثال ایک جامع اور آخری آفتاب تھا جو سرزمین دیوبند میں ہمیشہ کیلئے غروب ہو گیا۔ حضرت ؒکی جدائی سے جو زخم لگے ہیں اس سے صرف آپ کے نہیں بلکہ ہم سب خدام کے قلوب زخمی ہیں یہ صرف آپ کا غم نہیں بلکہ پوری ملت وقوم کا غم ہے۔ اللہ تعالی تمام پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطاء فرمائے اور ہم سب کو حضرت کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دے۔ حضرت کیلئے قرآن پاک کا ختم کرایا جارہاہے۔ اللہ تعالی حضرت کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے۔ ……v……