حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
مولانا موسیٰ آدم صاحب، مہتمم مدرسہ سراج العلوم مقام مٹواڑ ، پوسٹ کھاریل وایا نوساری ضلع بلساڑ گجرات : محترم ومکرم استاذ حدیث وواعظ وقت حضرت مولانامحمد سالم صاحب دامت برکاتہم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بعدسلام مسنون! خدمت اقدس میں عرض یہ ہے کہ ہم لوگ یہا ں پر خیر وعافیت سے ہیں اور آنجناب کے مزاج عالی بھی بخیر ہوں گے دیگر عرض یہ ہے کہ چند روز پہلے ہم کو ایک خبر نے بے انتہا حسر ت میں ڈال دیا اور افسوس اور غموں کے دریا میں ڈبودیا اور وہ خبر ہے حکیم الاسلام فخرا لاماثل مہتمم دارالعلوم حضرت مولانا محمد طیب صاحبؒ کا اس درفانی سے دار بقاء کی جانب تشریف لے جانا اور ان کے اس دنیا سے تشریف لے جانے سے سارے عالم کے احساس رکھنے والے انسانوں کو افسوس ہوا ہوگا کیونکہ حضرت کی خدمت اور حضرت کا فیض شرق وغرب میں پھیلا ہوا ہے اس خبر سے ہم کو بھی بہت زیادہ افسوس ہوا اور ہم مدرسہ سراج العلوم کے اراکین وطلباء نے مل کر ختم کلام پاک کرکے ایصال ثواب کیا اور دعا کی کہ خد ا موصوف کی قبر کو نور سے منور فرمائے اور موصوف کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے آمین یارب العالمین ۔ ……v……