حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
پھر وہی اربعین وجہ بنی اپنے مظروف کی تکمیل کا تو نتیجہ یہ نکلا کہ عشر ذریعہ تکمیل ہے، ایک عشر ہو تب بھی تکمیل کنندہ ہوگا اور کئی عشر مل جائیں تومجموعی مدت کی تکمیل بڑھ جائے گی، غرض عشر ذریعۂ کمال ثابت ہوا۔‘‘تکمیل خلافت حکیم الاسلامؒ فرماتے ہیں کہ انسان کو اللہ تعالیٰ نے خلافت ارضی کا منصب عطا فرمایا ہے جو آغازِ کائنات سے آخر تک قائم رہے گا: ’’انسان ازلی نہیں ابدی ہے وہ الست سے چلا اور ابد تک درمیانی عوالم سے گزرتا چلا جائے گا۔ لہٰذا اس کی زندگی کا نصب العین کسب مال اور انتفاع نہیں ہوسکتا،یہ تو صرف ایک عالم کی چیزہے اور عمر اس کی آگے تک ہے، پس وہ نصب العین کیا ہے جو اس کی ابدی زندگی تک پھیلا ہوا ہے بلکہ جتنا آگے بڑھتا جائے اتنا ہی یہ نصب العین نکھرتا جائے، وہ خلافت یعنی انسان دنیا میں بحیثیت خلیفہ الٰہی کے لایا گیا ہے کہ یہ نائب حق بن کر رہے اور حق دائم قائم ہے تو اس کی نیابت بھی دائم و قائم رہنی ضروری تھی، اس کا فرض ہے کہ دنیا کا نظام بطور نیابت قائم کرے اور حق کی منادی کرے، اللہ نے اس کی عظمت شان کے خلافت کی وجہ سے بڑھائی اور اسے ساری مخلوقات پر فضیلت اور برگزیدگی کی عطا فرمائی، اس کی نوعی زندگی کا آغاز ہی اس مقصد کے اظہار کے لئے ہے، پھر اختتام تک خلافت کی نوعیت باقی رکھنی ضروری تھی تاکہ نظام قائم رہے۔ (۱۰۷) ……v……