حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
علیمے جامع معقول و منقول حلیمے جامع افراد و مقبول بہ تفہیم مضامین مختصر گو بہ شفقت مستفیداں را دعا گو یہ تھی علامہ بلیاوی کی برکت نمایاں رہتی تھی مسلک کی قوتحضرت مولانا عبدالسمیع صاحبؒ، شیخ المعانی دارالعلوم زہے عبدالسمیع شیخ معانی مطوّل مختصر میں شیخ فانی بغایت منکسر بے لوث و بے نفس مگر آنچ آئے مسلک پر تو بانفس فھُم اَمثالُ آبائِیْ فَجِئْنِیْ بِمِثلٍ بَل بِشِبْہِ الْمثلِ جِئْنِیْ وَلاَ تَجِدُوْنَ مِثْلَھُمْ بِعِلْمٍ وَلاَ عَمَلٍ وَلاَ خُلُقٍ وَحِلْمٍحضرت مولانا سید فخرالدین احمدؒ، شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند ز فخرالدین احمد شیخ الآثار مدرسہ جن سے تھا دَربار دُربار بکھرتے یاں یواقیت و داراری وہاں تھی منبسط روحِ بخاری بخاری کے خصائص کے تھے حافظ اور ابواب و تراجم کے محافظ بجسمے نازک و با روح اقویٰ بجسم و جان خود فتویٰ و تقویٰحضرت مولانا محمد الیاس صاحب کاندھلویؒ، امیر تبلیغ دہلی یکے تلمیذ شیخ الہند الیاس محقق عارف و پاکیزہ انفاس امیردعوت و تبلیغ و ارشاد کہ ہے اصلاح امت جس کی بنیاد جہاد حق کی بیعت شیخ سے کی جہاد اکبر یہ اک تبلیغ ہی تھی ہمہ گیری تھی شیخ الہند کا جذبہ ہے تبلیغ ہمہ گیر اس کا ثمرہ ہوئے ممدوح اس دعوت کے قائد ہیں آج ہر ملک میں اس کے عمائد ہوئی ہے ملک ملک اس کی منادی ندائے حق تھی جو سب کو سنادیحضرت مولانا رسول خاں صاحبؒ ,شیخ المعقول دارالعلوم یکے تلمیذ شیخ الہند ذی شاں ضیائِ صوبۂ سرحد رَسُل خاں