حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
جناب کریم الاحسانی صاحب حسن پور لو ہا ری مظفر نگر : محترم المقام حضرت مو لا نا محمد سالم صاحب السلام علیکم و رحمۃ اللہ و بر کاتہ اس صدی کے اس عظیم سانحۂ ارتحال پر قلبی و روحانی دکھ ہوا ، میں اس عظیم غم میں آپ کا برابر کا شریک ہوں ،یہ سانحۂ عظیم ملک و وطن کے لیے جہاں بڑا المیہ ہے وہاں ممالک اسلامیہ کے بھی عظیم سانحہ ہے خدا مرحوم کو جنت الفردوس اور سکون ابدی نصیب کرے ۔آمین ریڈیو و اخبارات کی روش سے بڑا دکھ ہوا کچھ لو گوں کا لاکھ اختلاف سہی لیکن اس عظیم المرتبت ہستی کے لیے اخبارات کے کالم (کم ازکم ) یا صفحات سیاہ ہو نے چاہئیں تھے ، لیکن یہاں ایسا نظر نہیں آیا ، میں نے پرسوں شب میں جو خبریں سنی ہیں ان میں مر حوم کا قطعاً نام نہیں لیا گیا جب کہ جو ش ملیح آبادی پر رات میں تبصرہ بھی سنا یا گیا تھا اور کیا ستم ہے کہ جوش غیر ملکی بھی تھے اور کس قدر افسوس اور دکھ کی بات ہے کہ حکیم الاسلامؒ کے با رے میں اس قسم کا کو ئی فیچر یا تبصرہ نہیں تھا ، کیا کو ئی ایم ۔پی (غیرت مند اور حق گو) پارلیمنٹ میں اس مسئلہ کو پیش کر نے کی جرأت اور سعادت حاصل کر سکتا ہے؟ یہ بات کھٹکی تھی اس لیے تحر یر کرر ہا ہوں میرے لا ئق کو ئی خدمت ہو تو حکم فر ما ئے گا۔ ……v……